بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

اب کشمیری لڑکیوں کو بھی شادی کیلئے ہریانہ لائیں گے۔ وزیراعلٰی ہریانہ

Tariq Tariq
245 Views 0 4 مہینے
اب کشمیری لڑکیوں کو بھی شادی کیلئے ہریانہ لائیں گے۔ وزیراعلٰی ہریانہ
Posted at 10 اگست-2019

نئی دہلی۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم ہونے پر ہندو انتہا پسندوں کی خوشی دیدنی ہے۔ وہاں وزیراعلٰی کے بیان پر بھارت کے اندر بھی خاصی بدمزگی پیدا ہوئی۔ موصوف نے ایک متنازع بیان دیا ہے جس میں کہا کہ ہم کشمیری لڑکیوں کو اب شادی کیلئے ہریانہ لا سکیں گے۔

Courtesy Social Media

ہم ایک مہم بیٹی بچاؤ، بیٹی پیداؤ شروع کر رکھی ہے

ان کا بیان سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کا باعث بن گیا۔ منوہر لعل کے بیان پر بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ منوہر لعل نے بعد ازاں بڑھنی ہوئی تنقید پر 380 ڈگری کا یوٹرن لے لیا۔ اب ان کا کہنا ہے کہ تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو ہریانہ ایک ایسی ریاست تھی جو کبھی بیٹیوں کو مارنے کیلئے بدنام تھی لیکن ہم ایک مہم بیٹی بچاؤ، بیٹی پیداؤ شروع کر رکھی ہے جو دونوں صنفوں کی شرح میں بہتری لانے کا باعث بنی ہے۔

دونوں صنفوں کی شرح میں بہتری لانے کا باعث بنی

پہلے 1000 مرد اور 850 خواتین ہوتی تھیں لیکن ہماری کاوشوں سے اب 1000 لڑکوں کے مقابلے میں خواتین کی شرح 933 تک بڑھ گئی ہے۔ یہ ایک بڑی تبدیلی ہے اور ہر کوئی اس کی تائید کرے گا۔ منوہر لعل کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے بہار سے لڑکیاں لا کر ہریانہ میں شادیاں کیں۔ اب لوگ کہتے ہیں کہ کشمیر کے دروازے بھی کھل گئے ہیں اور ہم وہاں سے بھی لڑکیاں لا کر ان کی ہریانہ میں شادیاں کریں گے۔

تاکہ دونوں صفنوں کی شرح مزید بہتر بنا سکیں۔ منوہر لعل بیٹی بچاؤ بیٹی پیداؤ مہم سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس مہم سے صنف کی شرح بہتر بنانے میں مدد ملی۔ کانگرس کے صدر راہول گاندھیکی تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے منوہر لعل نے کہا کہ میڈیا نے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ بڑھتی ہوئی تنقید پر اپنا موقف نہیں بدلا بلکہ پہلے بھی کہتا ہوں کہ بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔

ان کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ پورے ملک کی لڑکیاں ہماری بیٹیاں ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد منوہر لعل پر کڑی تنقید کے نشتر برسا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منوہر لعل شرم کرو۔ ایسے بیان دینے پر پہلے تمہیں سو بار سوچنا چاہئے۔ کشمیری ایک باغیرت قوم ہیں۔

متعلقہ خبریں

آصف زرداری رہائی کے بعد پمز اسپتال سے روانہ

سابق صدر آصف علی زرداری ضمانت کے بعد پمز اسپتال سے بھی روانہ ہو گئے ہیں۔ آج شام…

4 دن
آصف زرداری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

کٹھ پتلی حکومت آئے گی تو قانون سازی ہوتی رہے گی۔بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد…

6 دن
بلاول کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا بڑا اعلان

پی ایس اونے شیل پیٹرولیم کے مزید 1ارب 55کروڑ کے شیئرز خرید…

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریفائنری…

2 ہفتے

پی ٹی آئی رہنمائوں کی اپنے ہی وزرا پر تنقید

اپوزیشن کی جانب سے حکومتی وزرا پر تو ہمیشہ ہی تنقید ہوتی آئی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف…

2 ہفتے
نپی ٹی آئی رہنما کی اپنے ہی وزرا پر تنقید

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال بحرین شاہ سلمان بن حماد بن عیسی…

5 گھنٹے
وزیر اعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے

آج کا دن سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی یاد…

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر کو پاکستان کی تاریخ میں دو سانحات…

4 گھنٹے
آج کا دن سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی یاد دلاتا ہے، چیف جسٹس

ترکی نے امجد اسلام امجد کیلئے سرکاری ایوارڈ کا اعلان کر دیا

ترکی نے سرکاری ایوارڈ انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کلچر پرائز پاکستان کے نامور ادیب، شاعر اور ڈرامہ نگار امجد…

3 گھنٹے
ترکی نے امجد اسلام امجد کیلئے سرکاری ایوارڈ کا اعلان کر دیا

بھارتی پولیس کا یونیورسٹی کے طلبا پر بہیمانہ تشدد

بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے شہریوں…

3 گھنٹے
بھارتی پولیس کا یونیورسٹی کے طلبا پر بہیمانہ تشدد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے