بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

آج دو ایشیائی ٹیمیں سری لنکا اور بنگلہ دیش ٹکرائیں گی

41 Views 0 6 دن
کل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا
Posted at 11 جون-2019

لندن۔ میگا ایونٹ میں آج دو ایشیائی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سری لنکا ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹورنامنٹ کا ایک بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف بھی بنگالی ٹائیگرز نے اچھا کھیل پیش کیا مگر ناتجربہ کاری کی وجہ سے جیتا ہوا میچ دو وکٹوں سے شکست کھا گئی۔

Courtesy Twitter

سری لنکن ٹیم کو کرکٹ تجزیہ کار سب سے کمزور ٹیم قرار دے رہے ہیں

دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے افغانستان کو ہرا کر اپنا اعتماد قدرے بحال کیا مگر پاکستان کیخلاف 8 جون کو کھیلا جانیوالا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ 1996ء کا ورلڈکپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کو کرکٹ تجزیہ کار سب سے کمزور ٹیم قرار دے رہے ہیں۔

کل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا

ماضی قریب میں کھیلے جانیوالے تمام ورلڈکپ میں اس کی کارکردگی کسی سے کم نہیں تھی تب اسے جے وردھنے، سنگاکارا اور تلک رتنے جیسے نامور بلے بازوں کی خدمات حاصل کیں۔ دوسری جانب کل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔

یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ میچ بارش کی وجہ سے جب روکا گیا تو جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز سکور کئے تھے۔ جنوبی افریقہ کا چار میچ کھیل کر صرف ایک پوائنٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر…

اسلام آباد۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری نوجوان نسل کو یورپی ممالک کی جانب کوچ کرنے کیلئے…

7 گھنٹے
حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر قانونی تارکین کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

پاکستان کا کوچ بنا، تو بلے بازوں کی…

پاکستان کے خلاف مین آف دی میچ بھارتی اوپننگ بلے باز روہت شرما کا کہنا ہے کہ جب…

17 گھنٹے

پاکستان کے لیے ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا۔…

بھارت سے بدترین شکست کے باوجود کپتان سرفراز احمد پرامید۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ…

17 گھنٹے
ورلڈکپ میں سرفراز احمد نمبر پانچ پر کھیلنے کے خواہش مند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے