بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

گوانتاموبے سے پرواز کرنیوالا طیارہ دریا میں گرنے کے باوجود تمام مسافر محفوظ

360 Views 0 2 مہینے
گوانتاموبے سے پرواز کرنیوالا طیارہ دریا میں گرنے کے باوجود تمام مسافر محفوظ
Posted at 4 مئی-2019

فلوریڈا۔ ”جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے“ یہ مثل کیوبا سے شمالی فلوریڈا جانیوالے مسافر بوئنگ طیارہ 737 پر صادق آتی ہے۔ فنی خرابی کی وجہ سے رن وے کے نزدیک دریائے سینٹ جونز میں اتر گیا۔ طیارے میں 136 مسافر اور عملے کے 7 ارکان معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

چند مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ طیارے کے دریا میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کام کا آغاز کر دیا۔ امریکی نیوی اہلکاروں اور غوطہ خوروں نے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکالا۔ 21 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

امریکی نیوی اہلکاروں اور غوطہ خوروں نے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکالا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گوانتاناموے سے پرواز کرنیوالے طیارے میں اکثریت شہری مسافروں کی تھی۔ ان میں سے کچھ فوجی افسران اور اہلکار بھی سوار تھے۔ طبی امداد کے بعد تمام مسافروں کو اگلی پرواز سے منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

طیارے پر میامی ائرلائن کا لوگو واضح دکھائی دے رہا ہے مگر ائرلائن کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک چارٹرڈ طیارہ تھا۔ تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

متعلقہ خبریں

کلبھوشن یادیو کون تھا ؟

عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگرد قرار دیدیا ۔کلبھوشن یادیو ہے کون تھا اور اسے پکڑا کیسے…

11 گھنٹے

کلبھوشن جادیو دہشت گرد ہے، عالمی عدالت نے…

کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو عالمی عدالت میں منہ کی کھانی پڑی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے…

12 گھنٹے

حافظ سعید ضمانت کے بعد پھر گرفتار

کالعدم تنظیم کے سربراہ حافظ سعید کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سے گوجرانولہ جاتے ہوئے گرفتار کر…

18 گھنٹے

پرندوں نے لاہور ائیرپورٹ پر جہاز روک دئیے

علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پر سینکڑوں پرندوں نے پروازوں کو اڑنے سے روک لیا۔ فائرنگ کر کے پرندوں…

19 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے