بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا۔

133 Views 0 1 مہینہ
Posted at 13 اگست-2019

ہمسایہ ملک چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا اور بھارت کو صاف کہہ دیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے ٹھیک ایک روز بعد بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکر بھی دوڑ لگا کر چین پہنچا اور چینی وزارت خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ ان تین روزہ دورے پر وہ چین کے نائب صدر وانگ کیشان سے بھی ملے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ چار برس تک چین میں بھارت کے سفیر بھی رہے مگر پھر بھی ان کے تعلقات پاک چین دوستی کو امتحان میں نہ ڈال سکے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر تجارتی تعلقات ہیں اور اس پر مزید آگے بڑھنا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا کہ پاکستان کے بھارت کی کشیدگی خطے کے لئیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اس لئیے دونوں کو مل بیٹھ کر معاملات بہتر کرنا ہو گے۔

چینی وزیر خارجہ نے بھارتی مہمان سے کہا کہ لداخ کا بھارتی یونین ٹریٹری سے ملاپ کھبی بھی قابل قبول نہیں۔ آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت چھیننے پر چینی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

13 گھنٹے

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

1 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

2 دن

بااثر 500 مسلم شخصیات میں عمران سمیت 18 پاکستانی شامل

اسلام آباد۔ ایک دور میں بااثر شخصیات کا تعین کرنے کیلئے بڑے اخباروں کی جانب سے سروے کا…

2 دن
بااثر 500 مسلم شخصیات میں عمران سمیت 18 پاکستانی شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے