بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

چینی علاقے یوگیا میں اقلیتی مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی

paktv Avatar
467 Views 0 6 مہینے
چینی علاقے یوگیا میں اقلیتی مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی
Posted at 3 مئی-2019

رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے مقدس اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔ اس مبارک مہینے کے دوران دنیا بھر کے مسلمان صبح سحری سے لیکر غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں مگر ہمسایہ ملک چین کے علاقے زین جی انگ میں اقلیتی یوگیا کے مسلمانوں کو روزہ نہ رکھنے کا حکم ملا ہے۔

کم عمر افراد کے مسجدوں میں جانے پر بھی پابندی

یہ احکامات سرکاری طور پر یوگیا اقلیتی مسلمانوں کو پچھلے کئی سالوں سے مل رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں یہاں لسانی بے چینی پائی جاتی ہے۔ پچھلے کئی سالوں میں سینکڑوں افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ چین نے زین جی انگ علاقے کے مسلمان سول سرونٹس، طالب علموں اور اساتذہ کو روزہ نہ رکھنے جبکہ روزے کے اوقات کے دوران ریستورانوں کو کھلا رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی سرکاری طور پر لادین ہے جو کئی برسوں سے یوگیا میں مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ حکومتی اہلکاروں اور 18 سال سے کم عمر افراد کے مسجدوں میں جانے پر بھی پابندی ہے لیکن زیادہ تر مسلم اس پابندی کو ہوا میں اڑا دیتے ہیں۔

فوڈ سروسز کے مقامات معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے

رواں برس منگل سے رمضان المبارک کا آغاز ہو رہا ہے۔ ریاستی حکمران جماعت کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک نوٹس ویب سائٹ پر چسپاں کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں فوڈ سروسز کے مقامات معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے۔ مقامی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری ہونیوالی رپورٹ میں بھی لوگوں کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پابندیوں سے علاقے میں لسانی دباؤ بڑھ رہا ہے

زین جی انگ میں ہر سال یوگیا مسلموں کو روزہ رکھنے سے منع کرنے پر رائٹس گروپ کی جانب سے زبردست تنقید کی جاتی ہے۔ یوگیا گروپس کا کہنا ہے کہ زین جی انگ میں مسلمانوں پر پابندیوں سے علاقے میں لسانی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ چین نے بھی آفیشل طور پر الزام لگایا ہے کہ یہاں مذہبی شدت پسندوں کی جانب سے اسے بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر کا سامنا ہے۔

جلاوطن ورلڈ یوگیا کانگرس کے ترجمان ڈل زیٹ ریزیٹ کا کہنا ہے کہ چین کا زبردستی روزہ ممنوع قرار دینا رمضان المبارک میں یوگیا اقلیتی مسلمانوں کو مسلم کلچر سے دور کرنا ہے۔ مذہب فریضے سے روکنا علاقے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ پچھلے سال سکول جانیوالے بچوں کو رمضان میں روزے نہ رکھنیاور دیگر مذہبی فرائض سے روکنے کی ہدایات ملی تھیں۔ اس مرتبہ بھی سکول جانیوالے یوگیا اقلیتی مسلمان بچوں کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایات ملی ہیں۔

متعلقہ خبریں

حکومت نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیئے شرط رکھ…

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے…

9 گھنٹے

کشمیری خواتین تنگ آ چکی، عملی کام کریں۔ کشمیری رہنما کا عمران…

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے،…

9 گھنٹے

وزیر داخلہ نے مریم نواز کا بیرون ملک جانے کا فارمولہ بتا…

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد…

11 گھنٹے

نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر…

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے…

1 دن

تازہ ترین

بارودی سرنگ دھماکا ، 3 فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 پاک فوج کے جوان شہید جبکہ 1 کے زخمی…

3 منٹ
نوشہرہ میں بم ناکارہ بنانا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا

وفاقی وزراء جنہوں نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف…

وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت تو دی مگر جن وزراء نے…

3 گھنٹے

بچوں سے زیادتی کرنے والے گینگ کا سربراہ سرکاری آفسر نکلا

راولپنڈی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کے ساتھ زیادتی کی لائیو ویڈیو…

3 گھنٹے

ذمہ دار کون، کاٹنے والا کتا یا حکمران

سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیئے جانا چاہیے یا نہیں، ملک بھر میں اس…

3 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے