بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

چاروں صوبوں کے مدارس کی رپورٹ نیکٹا نے مرتب کی

53 Views 0 3 ہفتے
Posted at 30 اپریل-2019

اسلام آباد۔ مغرب کا ہمیشہ سے پراپیگنڈا رہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نرسریاں مدارس ہیں مدارس ہر دور میں علماء کرام بنانے کا فریضہ انجام دیتے رہے۔ اب وفاقی حکومت نے مغرب کے پراپیگنڈے کا توڑ کرنے کیلئے باقاعدہ ایک منصوبہ بنایا جس میں مدارس کا نصاب جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے اس کو وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ملک بھر کے مدارس کی جیوٹیگنگ اور رجسٹریشن پر رپورٹ بھی مرتب کر لی گئی ہے۔


پنجاب میں نئے مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ڈائریکٹوریٹ بنانے کی تجویز

یہ رپورٹ نیکٹا نے مرتب کی جو چاروں صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔ نیکٹا رپورٹ کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں تمام مدارس کی رجشریشن کر لی گئی ہے۔ فاٹا 85، سندھ 80، خیبرپخوا 75، بلوچستان 60 فیصد مدارس کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ پنجاب میں 90 فیصد رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ ٹیکنا رپورٹ کے تحت پنجاب میں نئے مدارس کی رجسٹریشن کیلئے نیا ڈائریکٹوریٹ بنانے کی تجویز بھی ہے۔


چندہ، خیرات، کھالوں کی وصولی اور فنڈنگ ذرائع کی جانچ پڑتال بھی ہو گی

سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کی ذمہ داری پولیس کو سونپی گئی مگر وہ ایک بھی مدرسہ رجسٹر نہ کر سکی۔ نیکٹا رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پی کے میں رجسٹرپشن قائم کرے گا۔ بلوچستان میں مدارس کا ڈیٹا محکمہ تعلیم کو بھجوا دیا گیا ہے۔ مدارس کے چندہ، خیرات، کھالوں کی وصولی اور فنڈنگ ذرائع کی جانچ پڑتال بھی ہو گی۔ واضح رہے کے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مدارس کی نئی رجسٹریشن پر شدید تحفظات کا اظہار کر کے تحریک چلانے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

6 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

عافیہ کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے…

اسلام آباد۔ امریکی جیل میں قید پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو پاکستانی لانے کے بارے میں طویل…

9 گھنٹے
عافیہ صدیقی کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم

امریکی فوج نے 8 افغان پولیس اہلکار مار…

امریکی فوج نے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فضائی حملہ کر کے دہشت گردوں کی بجائے آٹھ افغان…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے