بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

پڑھائی کی ضد کرنیوالی بنگلہ دیشی خاتون شوہر کی حیوانیت کا شکار

349 Views 0 2 مہینے
پڑھائی کی ضد کرنیوالی بنگلہ دیشی خاتون شوہر کی حیوانیت کا شکار
Posted at 10 مئی-2019

ڈھاکہ۔ انسان جب حیوانیت پر اتر آئے تو اپنوں اور اچھے برے کی تمیز کھو دیتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بنگلہ دیش میں پیش آیا۔ معروف جریدے ”ڈیلی میل“ نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسے شائع کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک حاسد شوہر 30 سالہ رفیق اختر اپنی بیوی حوا اختر کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے سلسلے میں رہائش پذیر تھا۔

اس کی اہلیہ مزید پڑھائی کرنا چاہتی تھی جو اس کے آٹھ جماعت پاس شوہر رفیق اسلام کو ہرگز گوارا نہ تھی۔ 21 سالہ حوا اختر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش واپسی پر میں نے اپنے شوہر رفیق اسلام سے اس سلسلے میں بات کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔ ایک دن رفیق اسلام نے مجھے کہا کہ وہ اسے سرپرائز لفٹ دینا چاہتا ہے۔ اس دوران میرے دونوں ہاتھ پیچھے سے باندھ دئیے اور منہ پر ٹیپ بھی چڑھا دی۔ اچانک تیز دھار آلے سے میری پانچوں انگلیاں کاٹ ڈالیں۔

رفیق اسلام نے گرفتاری کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا

ایک رشتہ دار نے تمام انگلیاں ڈسٹ بن میں پھینک دیں تاکہ ڈاکٹر اسے دوبارہ جوڑ نہ سکیں۔ 21 سالہ حوا اختر نے مزید بتایا کہ وہ مجھے کئی مرتبہ خبردار کر چکا تھا کہ اگر میں نے پڑھائی نہیں چھوڑی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے عمر قید سزا دینے کا مطالبہ کیا

بنگلہ دیشی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ رفیق اسلام نے گرفتاری کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے عمر قید سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دائیں ہاتھ کی پانچوں انگلیوں سے محروم ہونیوالی حوا اختر آج کل اپنے والدین کے گھر آ چکی ہے اور اس نے اپنے بائیں ہاتھ سے مزید تعلیم حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

کلبھوشن یادیو کون تھا ؟

عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگرد قرار دیدیا ۔کلبھوشن یادیو ہے کون تھا اور اسے پکڑا کیسے…

11 گھنٹے

کلبھوشن جادیو دہشت گرد ہے، عالمی عدالت نے…

کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو عالمی عدالت میں منہ کی کھانی پڑی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے…

12 گھنٹے

حافظ سعید ضمانت کے بعد پھر گرفتار

کالعدم تنظیم کے سربراہ حافظ سعید کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سے گوجرانولہ جاتے ہوئے گرفتار کر…

18 گھنٹے

پرندوں نے لاہور ائیرپورٹ پر جہاز روک دئیے

علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پر سینکڑوں پرندوں نے پروازوں کو اڑنے سے روک لیا۔ فائرنگ کر کے پرندوں…

19 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے