بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

پاک بھارت فضائی حدود 141 روز بعد کھول دی گئی۔

143 Views 0 1 مہینہ
Posted at 16 جولائی-2019

پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے خواہاں لوگوں کی اچھی خبر، دونوں ممالک کے درمیان 141 روز تک فضائی حدود بند رہنے کے بعد بالآخر کھول دی گئی۔

یوکرائن ائیر کی پرواز پی ایس 392بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والی پہلی پرواز ہوگی۔ یہ پرواز دہلی سے اُڑان بھر کے پاکستان سے گزر کر یوکرائن کے دارالحکومت کیو پہنچے گی۔ فضائی حدود کی بندش کے دوران ائیرلائنز کو طویل روٹ اختیار کرنا پڑتا تھا جس سے ناصرف دونوں ممالک کی ائیر لائنز بلکہ غیر ملکی ائیر لائنز کو بھی کروڈوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ جب کہ فاصلے کی طوالت بڑھنے کے باعث ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ہوا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان فضائی حدود رواں سال 26 فروری سے بند تھی۔ جب پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا۔

پی آئی اے کی چار پروازیں کوالالمپور، دو بنکاک اور دو نیو دہلی جاتی تھی جو اس بندش کی وجہ سے مالی خسارا برداشت کر رہی تھی۔ جب کہ بھارتی ائیر لائن امریکہ اور یورپ جانے کے لئیے طویل راستہ اختیار کرنا پڑا۔ لوک سبھا میں بھارتی وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن ہردیپ سنگھ پوری نے بیان دیا تھا کہ 20 جون تک بھارتی ائیر لائنز کو 548 کروڈ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ائیر انڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے انہیں روزانہ چھ کروڈ روپے کا نقصان ہوا۔

ان 141 روز میں پاکستان کی فضائی حدود دو بار استعمال کی گئی۔ ایک بار بھارتی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے خصوصی درخواست سے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا جب کہ شنگھائی کوپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس کے لئیے بیشک جا رہی تھی۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی شنگھائی کوپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئیے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی۔ پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود بھی بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا فیصلہ بدل دیا اور اومان کے راستے بیشک پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزمان کی معافی…

ملتان۔ سابق ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا اندھا قتل نہ صرف ان کے پرستاروں بلکہ بوڑھے والدین…

1 دن

سابق وزیراعظم بلٹ پروف گاڑی کیس میں شامل…

اسلام آباد۔ اختیار ایک ایسی شے ہے جب بندے کے پاس ہو تو اسے غلط اور صحیح کی…

1 دن

عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر…

نیویارک۔ کشمیر ایک طے شدہ عالمی تنازع ہے مگر بھارت نے کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کر…

1 دن
عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر الرٹ جاری

پی ٹی آئی رہنما مودی کے دورہ نیویارک…

اسلام آباد۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا درجہ تبدیل کرنے کے بعد پاکستان کی جانب…

2 دن
پی ٹی آئی رہنما مودی کے دورہ نیویارک میں بھرپوراحتجاج کریں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے