بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیم کا بل حکومت اور اپوزیشن نے اتفاق رائے سے منظور کیا

38 Views 0 1 ہفتہ
Posted at 13 مئی-2019

اس بل کی منظوری کیلئے دوتہائی ووٹوں کی ضرورت تھی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کا بل فاٹا کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پیش کیا۔ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیم کا بل حکومت اور اپوزیشن نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔ بل کی منظوری کے بعد قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے بڑھ کر 24 اور قومی اسمبلی کی نشستیں 6 سے بڑھا کر نو کر دی جائیں گی۔

فاٹا کے لوگ بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں

آج قومی اسمبلی سے 26 ویں ترمیم کا بل منظوری کے بعد سینیٹ کو بھجوا دیا جائیگا۔ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے لوگ بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں۔ اب ان کی آواز ہر جگہ سنی جائے گی۔

فاٹا کو دس سال کیلئے ہر صوبہ اپنے بجٹ کا تین فیصد دے گا

فاٹا کو دس سال کیلئے ہر صوبہ اپنے بجٹ کا تین فیصد دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا سے متعلق بل پر تمام جماعتوں نے اعتماد کیا ہے جو خوش کن بات ہے۔ فاٹا میں دہشت گردی کے ہاتھوں بہت تباہی ہوئی۔ اس تباہی کا ازالہ ڈویلپمنٹ فنڈ سے ممکن نہیں۔

ہماری زندگی میں مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے علیحدہ ہوا جو بہت برا حادثہ تھا۔ پاکستان کے دشمن احساس محرومی کو منفی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

عافیہ کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے…

اسلام آباد۔ امریکی جیل میں قید پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو پاکستانی لانے کے بارے میں طویل…

9 گھنٹے
عافیہ صدیقی کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم

امریکی فوج نے 8 افغان پولیس اہلکار مار…

امریکی فوج نے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فضائی حملہ کر کے دہشت گردوں کی بجائے آٹھ افغان…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے