بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر بن گئے

227 Views 0 3 مہینے
Posted at 6 مئی-2019

اسلام آباد۔ وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری احمد مجتبٰی کا نام دو روز قبل چیئرمین ایف بی آر کیلئے فائنل کر دیا گیا تھا۔ انہیں ایف بی آر حکام کی طرف سے بریفنگ بھی دے دی گئی مگر اگلے روز وزیراعظم عمران خان کو کئی حلقوں کی طرف سے باور کرایا گیا کہ معیشت کو آج کل جن سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان سے نمٹنے کیلئے وہ اتنے کارگر ثابت نہیں ہو سکتے۔

دوسرا ایف بی آر میں چھ سے زائد 22 گریڈ کے افسروں کی جانب سے بھی سخت ردعمل آیا تھا کہ 21ویں گریڈ کے افسر کو ان پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس سارے قصے میں معروف ماہر ٹیکس امور اور معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنگ کمپنی فرگوسن کے پارٹنر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ وہ اکثر ٹی وی پر آ کر حکومت کی ایمنسٹی سکیم اور دیگر امور کا دفاع بھی کرتے نظر آئے۔

ان کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم نے خود سینئر صحافیوں کو آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان کو ٹیکسز کے حوالے سے مشوروں کا بھی اکثر تذکرے کرتے رہتے ہیں۔ ان کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خود سینئر صحافیوں کو آگاہ کیا۔ وہ کئی مرتبہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں ٹیکس قوانین میں جدت اور تبدیلیوں میں بھی شبر زیدی کا اہم کردار رہا ہے۔ 2013ء میں سندھ کے وزیر خزانہ بھی رہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف پاکستان کے صدر اور ساؤتھ ایشیا فیڈریشن آف اکاؤنٹس کے چیئرمین کے عہدے پر بھی رہے۔ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں آف شور ایسٹس آف پاکنیز، پانامہ لیکس اور ناٹ آفیلڈ سٹیٹ قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین…

کراچی۔ آئی ایم ایف کی منظوری اور وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ہر پاکستان کو ٹیکس نیٹ…

7 گھنٹے
ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ…

لاہور۔ 2007ء میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے آخری لاہور ٹیسٹ میں قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے سری…

9 گھنٹے
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

وزیراعظم کی آئی ایم ایف ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن…

واشنگٹن۔ وزیراعظم عمران امریکہ کے پانچ روزہ اہم سرکاری دورے پر ہیں۔ آج ان کی صدر ٹرمپ سے…

10 گھنٹے
وزیراعظم کی آئی ایم ایف ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے