بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

ٹرمپ انتظامیہ کا حکومتی عملے کو عراق چھوڑنے کا حکم

96 Views 0 5 دن
ٹرمپ انتظامیہ کا حکومتی عملے کو عراق چھوڑنے کا حکم
Posted at 15 مئی-2019


واشنگٹن۔ خلیج فارس میں امریکی ایران بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی برادری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس تشویش کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ امریکہ نے عراق میں اپنے غیر ضروری سفارتی عملے کو عراق چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے دعوے کے بیک اپ میں ایک بھی ایسا شواہد پیش نہیں کیا کہ اس کے تہران کے ساتھ تعلقات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کیلئے شدید خطرہ بن رہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں امریکہ اور اتحادیوں کیلئے شدید خطرہ بن رہا ہے

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اس رپورٹ کی نفی کی ہے کہ وہ ایران سے نمٹنے کیلئے مزید ایک لاکھ فوجی مشرق وسطٰی بھجوانا چاہتے ہیں۔ میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کیا میں ایسا کر سکتا ہوں؟۔ برطانوی جنرل نے بھی امریکہ ایران ممکنہ تناؤ پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔

برطانوی جنرل کے خدشات نے مشرق وسطٰی میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شبہات مزید بڑھا دئیے ہیں۔ 2003ء میں بھی عراق کے پاس خطرناک ہتھیاروں کی موجودگی کی امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹس غلط اطلاعات پر مبنی تھیں۔

برطانوی وزیر خارجہ جرمی ہنٹ نے بھی مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی فوجی تناؤ پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ سپین نے آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی امریکہ ایران کشیدگی کے پیش نظر اپنے ایک جنگی بحری بیڑے کو وہاں سے عارضی طور پر واپس بلوا لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے