بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-November-2019

وینزویلا میں مادورو کا تختہ الٹنے کیلئے اپوزیشن سڑکوں پر آ گئی

paktv Avatar
482 Views 0 7 مہینے
وینزویلا میں مادورو کا تختہ الٹنے کیلئے اپوزیشن سڑکوں پر آ گئی
Posted at 1 مئی-2019

کراکس۔ امریکی شر سے اس کے ہمسایہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اس کا اندازہ وینزویلا میں جاری مسلح بغاوت سے لگایا جا سکتا ہے جس کی امریکہ مکمل پشت پناہی کر رہا ہے مگر صدر مدورو امریکہ کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ صدر نکولس مادورو کا تختہ الٹنے کی امریکہ ایک سے زائد مرتبہ سازش کر چکا ہے مگر ہر مرتبہ منہ کی کھانی پڑی۔ اب اس نے اپنے حمایت یافتہ خودساختہ صدر جوان گوائیڈو کے ذریعے سیاسی بحران میں شدت پیدا کی مگر ابھی تک مطلوبہ مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو کر سکا۔

شدید ترین جھڑپوں میں 69 افراد زخمی ہو گئے

خودساختہ صدر جوان گوائیڈو کے مسلح حامیوں نے صدارتی محل کی جانب پیش قدمی جاری کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں شدید ترین جھڑپوں میں 69 افراد زخمی ہو گئے۔ فوجیوں کے ایک ٹولے اور بڑی تعداد میں مظاہرین کراکس کی سڑکوں پر جوان گوائیڈو کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔ جوان گوئیڈو کا دعویٰ ہے کہ فوج نے اسے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ صدر مادورو کے مخالف لیوپولڈولوپیز بھی نظربندی توڑ کر مظاہرین میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے چلی کے سفارت خانے میں پناہ لے رکھی ہے۔ وینزویلا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بغاوت کچلنے کیلئے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بغاوت کی سازش امریکہ میں تیار کی گی ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مادورو کیوبا جانے پر رضا مند ہو گئے تھے

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ وینزویلا کے عوام کی آزادی کی حمایت میں ان کیساتھ ہے۔
انہوں نے کیوبا کو مادورو کی حمایت سے باز رکھنے کیلئے پابندیاں لگانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ امریکی حکام نے مادورو کے حمایتیوں کو اپوزیشن لیڈر جوان گوائیڈو کی حمایت کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مادورو کیوبا جانے پر رضا مند ہو گئے تھے مگر روس نے انہیں روک لیا۔

متعلقہ خبریں

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

7 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

10 گھنٹے

عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی مخالفت کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیدی۔…

12 گھنٹے

نواز شریف اب باہر گئے تو کبھی واپس نہیں آئیں گئے ،…

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی صحت یابی کے بعد وطن واپسی کا…

13 گھنٹے
فواد چودھری کا بھارت سے سفارتی تعلق توڑنے کا مطالبہ

تازہ ترین

جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 13 برس کی بچی بیٹی…

جیکب آباد میں غریب گھر کی 13 برس کی بچی کو بااثر افراد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے…

7 گھنٹے
اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانیوالے گروہ کا انکشاف

غریب عوام کے وزراء کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائے…

حکومت میں شامل وفاقی وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کی تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ…

7 گھنٹے

عدالتی فیصلے سے جیت کس کی ہوئی ؟

لاہور ہائیکورٹ کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی اجازت کے فیصلے کے بعد نئی…

7 گھنٹے

شیخ رشید پر ن لیگی ہونے کا الزام

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کے فیصلے پر شیخ رشید…

10 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے