بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-December-2019

وسیم اکرم پلس نے کمال فیصلے کئیے

paktv Avatar
285 Views 0 5 مہینے
Posted at 20 جولائی-2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب پولیس کی موجے کرا دی۔ پولیس کا 2005 سے منجمد فکس ڈیلی الاؤنس 2013 کی شرح سے بحال کرنے کی منظوری دے دی جب کہ جنوبی پنجاب کے علاقے چولستان سے تیل کی تلاش بھی کی جائے گی۔

لاہور میں وزیراعلی پنجاب کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں بڑے فیصلے کئیے گئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اورٹریفک وارڈنز کو بھی فکس ڈیلی الاؤنس 2013ء کی شرح سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جب کہ کیڈرپوسٹ پر تعینات سول افسران کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری بھی دے دی۔

 سول افسران کوان کی بنیادی تنخواہ کے1.5گناکے تناسب سے ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ پنجاب کابینہ کے سول سیکرٹریٹ کے گریڈ ایک تا 16 ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ پر 1.5گنا خصوصی الاؤنس بھی دئیے جائے۔
سب سے اہم کام چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ اور شفاف تقسیم کے لئیے سکروٹنی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔جن کاشتکاروں کو بارشوں،طوفان اورژالہ باری کے باعث نقصان ہوا ان کے ازالے کیلئے امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا۔

صوبہ پنجاب میں تیل کی تلاش کے لئیے تحصیل صادق آباد کے علاقے چولستان میں پی پی ایل کو اراضی دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ میٹرک، ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات کے لئے گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے۔ جس سے رٹہ سسٹم کا خاتمہ ہوگا۔ اب ایسا نظام تعلیم دیں گے کہ بچے عالمی سطح پر مقابلہ کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

کٹھ پتلی حکومت آئے گی تو قانون سازی ہوتی رہے گی۔بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد…

10 گھنٹے
بلاول کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا بڑا اعلان

پی ایس اونے شیل پیٹرولیم کے مزید 1ارب 55کروڑ کے شیئرز خرید…

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریفائنری…

6 دن

پی ٹی آئی رہنمائوں کی اپنے ہی وزرا پر تنقید

اپوزیشن کی جانب سے حکومتی وزرا پر تو ہمیشہ ہی تنقید ہوتی آئی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف…

1 ہفتہ
نپی ٹی آئی رہنما کی اپنے ہی وزرا پر تنقید

ابو ظہبی کے ولی عہد نے ننھی پرستار کے گھر پہنچ کر…

متحدہ عرب امارات کی افواج کے سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان…

1 ہفتہ
ابو ظہبی کے ولی عہد نے ننھی عائشہ سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا

تازہ ترین

بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

بھارت میں متنازع بل نے ہلچل مچا دی۔ سیاستدان بھی بول پڑے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس…

3 گھنٹے
بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

امریکہ نے راوانوار کے داخلے پر پابندی لگادی

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے افراد کی…

4 گھنٹے

آٹوسیکٹرمیں معاشی بحران،متعدد بڑی کمپنیاں بندہوگئیں

تفصیلات کے مطابق موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر روپے کی قدر میں کمی اور بار بار گاڑیوں…

5 گھنٹے

حکومت کا عوام کو 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کےلئے بڑا رلیف،مختلف شعبوں میں 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان…

5 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے