بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے شادی کا اعلان کر دیا

110 Views 0 3 ہفتے
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے شادی کا اعلان کر دیا
Posted at 4 مئی-2019

کرائسٹ چرچ۔ کیوی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن کی اپنے دوست کلارک گیفورڈ سے منگنی کی خبر کودنیا بھر کے میڈیا نے بڑے دلنشین انداز میں شائع کیا۔ پچھلے ماہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ایک سفید فام یہودی کے ہاتھوں 50 مسلمانوں نمازیوں کی شہادت کے واقعہ کو کیوی وزیراعظم جسینڈا آردن نے بڑی خوش اسلوبی سے سبنھالا۔

اس سانحہ میں 9 پاکستانی بھی شہید ہو گئے تھے۔ ان کے انسان دوست اقدامات کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ عالمی برادری نے بھی سراہا۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو بھی مسلمانوں کے ساتھ رواداری کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ جیسنڈا آورن کے انہی انسان دوست اقدامات کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ ان کے بارے میں جاننے میں گہری دلچسی رکھتے ہیں۔

جیسنڈا آرڈن ایک بچی کی ماں بھی ہیں

اب ان کے ہاتھ میں ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی کو بھی میڈیا کی کوریج مل رہی ہے۔ میڈیا والوں کے ایک سوال کے جواب میں 38 سالہ جیسنڈا آرڈن جو ایک بچی کی ماں بھی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے 41 سالہ دوست کلارک کے ساتھ شادی کر رہی ہیں۔ قبل ازیں وہ بغیر شادی کئے ایک ہی چھت تلے اکٹھے رہ رہے ہیں۔


فی الحال شادی کی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا

مغرب میں شادی کئے بغیر اکٹھے رہنے کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔ شنید یہی ہے کہ ان کی طویل رفاقت اب ایسٹر تعطیلات کے بعد باقاعدہ ازدواجی زندگی میں بدلنے جا رہی ہیں۔ فی الحال ان کی جانب سے باقاعدہ شادی کی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا۔اب ذرا ان کے ہونیوالے شوہر کلارک گیفورڈ کے بارے میں تذکرہ کیا جائے۔

اس کا تعلق شوبز سے ہے۔ وہ ایک چینل میں شو بھی کرتے ہیں۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد ایک ذمہ دار باپ کی طرح اس کی پرورش میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا…

اسلام آباد۔ کراچی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کی بدانتظامی کی وجہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے…

13 گھنٹے
تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے