بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

نئے شاہی مہمان کا نام رکھنے کے بارے میں غوروخوص شروع

454 Views 0 3 مہینے
نئے شاہی مہمان کا نام رکھنے کے بارے میں غوروخوص شروع
Posted at 7 مئی-2019

لندن۔ برطانیہ میں کہنے تو بادشاہت ہے مگر اب پارلیمنٹ ہی بااختیار ادارہ ہے جو تمام برطانوی عوام کی قسمت کا فیصلہکرتا ہے۔ اس کے باوجود برطانوی عوام کی اپنے ملکہ اور شاہی خاندان سے عقیدت اور محبت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ملکہ برطانیہ کی بات پر آج بھی برطانوی عوام پورے غور سے کان دھرتے ہیں۔ 9 سے زائد دہائیاں دیکھنے والی ملکہ ابھی تک اقتدار چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔

ان کے صاحبزادے شہزادہ چارلس بھی اب خیر سے ستر سے اوپر ہو چکے ہیں۔ ان کے دونوں صاحبزادے ولیم اور ہیری کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری بھی ایک عدد بیٹے کے باپ بن گئیں۔ ان کی اہلیہ میگن کے ہاں ننھے مہمان بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یوں برطانوی شاہی خاندان کو ایک اور وارث مل گیا ہے۔

نومولود شہزادہ برطانوی ملکہ کا آٹھواں پڑپوتا ہے

تخت کے ممکنہ وارثوں میں اس کا نمبر ساتواں ہے۔ نئے مہمان کی والدہ میگھن امریکی شہریت رکھتی ہیں۔ اس لئے برطانوی شہریت کے قانون کے تحت وہ امریکی اور برطانوی دوہری شہریت رکھ سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ نئے شاہی مہمان کا نام رکھنے کے بارے میں غوروخوص شروع کر دیا ہے۔

نومولود شہزادہ برطانوی ملکہ کا آٹھواں پڑپوتا ہے

ماں اور بیٹا دونوں صحت یاب ہیں۔ یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زچگی کے دوران میگھن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نومولود شہزادہ برطانوی ملکہ کا آٹھواں پڑپوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس…

انقرہ۔ ترکی پاکستان کا عظیم برادر دوست اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ…

43 منٹ
ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے…

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کو 14 روز گزر…

1 گھنٹہ
کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے۔ چیف الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی ممبران کی…

2 گھنٹے
الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

سید سرورچشتی مودی کی مسلم دشمنی پر رنجیدہ

نئی دہلی۔ درگاہ اجمیر شریف کو برصغیر پاک و ہند میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ ایک کہاوت مشہور…

21 گھنٹے
سید سرور چشتی مودی کے مسلمانوں کا جینا حرام کرنے پر رنجیدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے