بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

مجتبٰی میمن چیئرمین ایف بی آر اور رضا باقر گورنر اسٹیٹ بنک بن گئے

paktv Avatar
892 Views 0 1 سال
مجتبٰی میمن چیئرمین ایف بی آر اور رضا باقر گورنر اسٹیٹ بنک بن گئے
Posted at 5 مئی-2019

اسلام آباد۔ عبدالخفیظ شیخ کو اسد عمر کی جگہ مشیر خزانہ اور حکومتی معاشی ٹیم کا سربراہ بنایا گیا تو شنید یہی تھا کہ وہ بہت جلد اہم عہدوں پر پروفشنل اور اپنی پسند کے لوگوں کو فائز کرائیں گے۔ اب گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر رضا باقر اور احمد مجتبٰی میمن کو اہم ترین مالیاتی اداروں کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔

دونوں معاشی امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ رضا باقر کو عبدالحفیظ کا انتہائی قریبی دوست بھی کہا جاتا ہے۔ یہ درست ہے کہ وہ قابلیت کے اعتبار سے اس عہدے کیلئے موزوں ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان ہی کہتے تھے کہ کلیدی عہدوں پر دوستوں اور رشتہ داروں کو تعینات کرنا بھی اقربا پروری کے زمرے میں آتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر فائز ہونیوالے احمد مجتبٰی کسٹمز سروس سے ہیں

اب یہ باتیں ان کی ترجیحات نہیں رہیں۔ دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر فائز ہونیوالے احمد مجتبٰی کسٹمز سروس سے ہیں۔ ان کا شمار بہترین ایڈمنسٹریٹر میں ہوتا ہے۔ انہیں کچھ عرصہ قبل وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا۔ قبل ازیں وہ ڈائریکٹرجنرل آئی او سی او کراچی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

رضاباقر کو عالمی مالیاتی اداروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے

واضح رہے رضاباقر کو عالمی مالیاتی اداروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ آج کل مصر میں آئی ایم ایف کے سینئرنمائندے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ رومانیہ میں بھی آئی ایم ایف کے کنٹری ہیڈ رہے۔ ان کی تعیناتی کی مدت تین سال ہو گی۔ ان کے عہدے کا نوٹیفکیشن صدر مملکت عارف علوی نے جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

پیٹرول کی قلت، ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی…

7 گھنٹے
پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

امریکی خاتون صحافی ، بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سنتھیا ڈی رچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ…

1 دن
مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

5 دن
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور کے شہر روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس…

1 ہفتہ
ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

تازہ ترین

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

3 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

5 گھنٹے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں آگ لگ گئی

لاہور سے سیالکوٹ جانیوالی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں وزیرآباد کے مقام پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو حام…

6 گھنٹے
علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں وزیرآباد آگ لگ گئی

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، 37 بچے زخمی ہو…

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے…

7 گھنٹے
اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، متعدد بچے زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے