بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

عالمی عدالت کلبھوشن یادیو کا فیصلہ بدھ شام سات بجے سنائے گی۔

147 Views 0 1 مہینہ
Posted at 16 جولائی-2019

بین الاقوامی عدالت انصاف پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کے جرائم میں ملوث کلبھوشن یادیو پر فیصلہ بدھ کی شام سات بجے سنائے گئی۔ کلبھوشن کو پاکستان میں سزائے موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پاک فوج نے بھارتی دہشت گرد کو 2016 میں بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور اپریل 2017 کو فوجی عدالت نے انہیں تخریب کاری اور دہشت گردی کے جرائم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا تھا مگر بھارت کی جانب سے درخواست دائر کرنے کے بعد عالمی عدالت نے پاکستان کو فیصلہ آنے تک سزائے موت پر عمل درآمد سے روک رکھا ہے۔ پاکستان اور بھارتی وکلاء کی جانب سے عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو پر بحث فروری 2019 میں ہوئی تھی جس کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اس کیس میں بھارت کا موقف ہے کہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا سابق اہلکار ہے جسے پاکستان فوج نے ایران سے اغوا کیا۔ عالمی عدالت میں بھارتی وکلاء نے کلبھوشن کا کیس پاکستان کی سول عدالت میں چلانے کی استدعا کر رکھی ہے۔ پاکستانی وکلاء کا موقف تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا کمانڈر ہے جو بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث رہا اور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واضح ثبوت کے بعد اسے موت کی سزا دی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت آخری بار 1999 میں عالمی عدالت میں امنے سامنے آئے تھے۔ جب پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاک بحریہ کے جہاز کو نشانہ بنانے کا معاملہ عالمی عدالت میں پیش کیا تھا۔ اس سانحہ میں 16 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ عالمی عدالت نے یہ کہہ کر معاملہ نمٹا دیا کہ ایسے معاملات میں دخل اندازی کے وہ مجاز نہیں۔ یاد رہے کہ عالمی عدالت کلبھوشن یادیو پر جو بھی فیصلہ کرے اسے تسلیم یا عمل کرنا پاکستان کی مجبوری نہیں مگر دنیا میں بہتر امیج کے لئیے فیصلے کو ماننا سفارتی مجبوری ضروری ہوگا۔

متعلقہ خبریں

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزمان کی معافی…

ملتان۔ سابق ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا اندھا قتل نہ صرف ان کے پرستاروں بلکہ بوڑھے والدین…

1 دن

سابق وزیراعظم بلٹ پروف گاڑی کیس میں شامل…

اسلام آباد۔ اختیار ایک ایسی شے ہے جب بندے کے پاس ہو تو اسے غلط اور صحیح کی…

1 دن

عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر…

نیویارک۔ کشمیر ایک طے شدہ عالمی تنازع ہے مگر بھارت نے کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کر…

1 دن
عالمی تنظیم کا کشمیریوں کی نسل کشی پر الرٹ جاری

پی ٹی آئی رہنما مودی کے دورہ نیویارک…

اسلام آباد۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا درجہ تبدیل کرنے کے بعد پاکستان کی جانب…

2 دن
پی ٹی آئی رہنما مودی کے دورہ نیویارک میں بھرپوراحتجاج کریں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے