بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

صوبے کی تقسیم کی بات گورنر سندھ کو مہنگی پڑ گئی

paktv Avatar
763 Views 0 1 سال
صوبے کی تقسیم کی بات گورنر سندھ کو مہنگی پڑ گئی
Posted at 9 مئی-2019

اسلام آباد۔ گورنر براہ راست وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور صوبے میں اس کے مفادات کی نگہبانی کرتا ہے۔ لہٰذا صوبے میں اس کا کردار رسمی نوعیت کا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کو الیکشن 2018ء میں کراچی سے بھاری مینڈیٹ ملا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے سب سے بڑے میٹروپولیٹن شہر سے صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

گورنر سندھ پارلیمانی سیاست کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ایسے بیانات دے دیتے ہیں جس کا خمیازہ ان کی جماعت کو بھگتنا پڑتا ہے۔ گزشتہ دنوں گورنر سندھ نے صوبے کی تقسیم کی بات کر کے ایک مرتبہ پھر ماحول میں تلخی پیدا کر دی۔اب یہ الگ بات ہے کہ ان کی زبان پھسل گئی یا جان بوجھ کر ایسا کہا۔ اس مرتبہ بات صوبے سے نکل کر سینیٹ تک جا پہنچی۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برطرفی کا مطالبہ کر دیا

سینیٹ میں دونوں بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی جوش خطابت میں دو ہاتھ مزید آگے بڑھ گئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گورنر سندھ کو جرات کیسے ہوئی کہ وہ سندھ کی تقسیم کی بات کریں۔ وہ پہلے اپنے عہدے سے استعفٰی دیں پھر سندھ کی تقسیم کی بات کریں۔

گو رنر سندھ ایسا رویہ اپنائے ہوئے ہیں جیسے وہ سندھ کے وزیراعلٰی بن گئے ہیں۔ مشاہدہ اللہ بھلا کہاں چپ رہنے والے تھے۔ بولے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اگر وہ ایسی باتیں کرے تو اسے اپنے عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان انہیں برطرف کریں۔ شیریں رحمٰن کا جوش خطابت بھی دیدنی تھا۔ ان کا استدلال یہ تھا کہ وزیراعظم خان کو سینیٹ طلب کیا جائے اور گورنر سندھ کے بیان پر وضاحت لی جائے۔

متعلقہ خبریں

پیٹرول کی قلت، ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی…

7 گھنٹے
پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

امریکی خاتون صحافی ، بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سنتھیا ڈی رچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ…

1 دن
مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

5 دن
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور کے شہر روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس…

1 ہفتہ
ڈاکووں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

تازہ ترین

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

3 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

5 گھنٹے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں آگ لگ گئی

لاہور سے سیالکوٹ جانیوالی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں وزیرآباد کے مقام پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو حام…

6 گھنٹے
علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں وزیرآباد آگ لگ گئی

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، 37 بچے زخمی ہو…

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے…

7 گھنٹے
اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، متعدد بچے زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے