بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

شمالی کوریا کا شارٹ رینج ایٹمی میزائلوں کا تجربہ

101 Views 0 2 ہفتے
شمالی کوریا کا شارٹ رینج ایٹمی میزائلوں کا تجربہ
Posted at 4 مئی-2019

پیانگ یانگ۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آج صبح شارٹ رینج ایٹمی میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ یہ تجربہ ساحلی علاقے وانسن کے جزیزہ نما علاقے ہوڈو سے شمال مشرق کی جانب متعدد میزائلوں کے ذریعے کیا گیا۔

سپریم کمانڈر کم جونگ نے خود اسکا معائنہ کیا تھا

ان میزائلوں نے جاپان کے سمندر کی جانب 70 سے 200 کلومیٹر تک پرواز کی۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ پیانگ یانگ کی جانب سے ”ٹیکنیکل گائیڈڈ“ میزائل کے تجربے کا بیان سامنے آیا تھا۔ شمالی کوریا کے سپریم کمانڈر کم جونگ ان نے خود اس کا معائنہ کیا تھا۔ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک ایسا چھوٹا ایٹمی بم تیار کر چکا ہے جو دور ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل میں نصب کیا جا سکتا ہے اور وہ امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس کم جونگ ان نے جوہری تجربات روکنے کا عندیہ دیا تھا اور بین البراعظمٰی بیلسٹک میزائل کا تجربہ نہ کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن انکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ویت نام میں ہونیوالی ملاقات میں امریکی صدر کی جانب سے انہیں ایک پرچہ تھمانے پر ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوئی جس کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

اورنج ٹرین منصوبہ ہنوز مکمل نہ ہو سکا

لاہور۔ لاہور کا میگا پراجیکٹ اورنج لائن منصوبہ سابق حکومت کے دور میں مطلوبہ مدت کے اندر مکمل…

7 گھنٹے
اورنج ٹرین منصوبہ ہنوز مکمل نہ ہو سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے