بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

شاداب خان فٹ محمد عامر کو چکن پاکس نکل آیا

87 Views 0 6 دن
شاداب خان فٹ محمد عامر کو چکن پاکس نکل آیا
Posted at 14 مئی-2019

لاہور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج کل دورہ انگلینڈ پر ہے۔ وہاں پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے اس حوالے سے ایک اچھی اور ایک بری خبر ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ آل راؤنڈ شاداب خان ورلڈکپ کیلئے فٹ ہو گئے ہیں۔

میگا ایونٹ کھیلنے کے حوالے سے انکی فٹنس رپورٹ پی سی بی ڈاکٹرز پینل دے گا۔ دورہ انگلینڈ سے قبل شاداب خان کے بلڈ میں ہیپاٹائٹس وائرس کا انکشاف ہوا تھا۔ اس پر انہیں دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا۔ البتہ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں انکی شمولیت کا فیصلہ فٹنس رپورٹ پر رکھا گیا۔

ادھورا علاج مزید خطرے کا باعث بن سکتا ہے

تب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انہیں ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے کم از کم تین ماہ مسلسل علاج کرانا ہو گا۔ ادھورا علاج ان کیلئے مزید خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ کیلئے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو چکن پاکس نکل آیا ہے۔

لندن میں اپنے گھر منتقل ہونے کی بھی اجازت

انہیں پہلے انفکشن ہوا بعد ازاں چکن پاکس نکل آیا۔ انہیں قومی ٹیم سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں لندن میں اپنے گھر منتقل ہونے کی بھی اجازت دے دی گئی جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ انہیں دورہ انگلینڈ میں پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

میگا ایونٹ میں ان کی شمولیت کو پیسر کی ون ڈے سیریز میں کارکردگی سے مشروط کیا گیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کی میگا ایونٹ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں واپسی ہو سکے گی؟

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی…

لندن۔ ورلڈکپ 2019ء کیلئے پاکستان نے اپنی حتمی الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی سکواڈ کی…

8 گھنٹے
میکی آرتھر میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید

عافیہ کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے…

اسلام آباد۔ امریکی جیل میں قید پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو پاکستانی لانے کے بارے میں طویل…

9 گھنٹے
عافیہ صدیقی کا مقدمہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے