بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

سینئر ایف بی آر افسران نامزد چیئرمین شبر زیدی کی تقرری کے مخالف

paktv Avatar
608 Views 0 1 سال
سینئر ایف بی آر افسران نامزد چیئرمین شبر زیدی کی تقرری کے مخالف
Posted at 9 مئی-2019

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد چیئرمین ایف بی آر کیلئے شبر زیدی کا سامنے آنے کے بعد ایف بی آر کے اندرونی حلقوں کی جانب سے شدید مخالفت سامنے آ رہی ہے۔ ایف بی آر میں 22 گریڈ کے افسران کی وزیراعظم سے شیڈول ملاقات بھی نہ ہو سکی۔ البتہ ان کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد سے ملاقات ہوئی۔

سینئر ایف بی آر افسران نے شبر زیدی کے تقرر پر شدید تحفظات ظاہر کئے اور مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کے اندر سے 22 گریڈ کا افسر تعینات کیا جائے مگر ارباب شہزاد کی جانب سے ان افسران کو واضح طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ وزیراعظم شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا اصولی فیصلہ کر چکے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کی تقرری میں قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا گیا

اب اسے بدلنا ممکن نہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایف بی آر کی مسلسل تضحیک کر رہے ہیں اور سینئر افسران کا موقف سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ دوسری جانب وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی تقرری میں قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا گیا،

کابینہ میں بھی کوئی اختلاف نہیں

شبر زیدی کو وزیراعظم اور کابینہ کی سلیکشن کمیٹی نے نامزد کیا اور تقرر پر کابینہ میں بھی کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبر زیدی تنخواہ کی مد میں کوئی رقم نہیں لیں گے لہٰذا ان کے حوالے سے مفادات کے ٹکراؤ کا دعویٰ غلط ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شبر زیدی کی تقرری کا معاملہ زیر بحث آیا۔

ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے

کئی اراکین نے وزیراعظم سے غیرمنتخب لوگوں کو کابینہ کا حصہ بنانے پر شکایات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔ میں اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لیتا
ہوں ۔ آپ کے تحفظات اپنی جگہ درست ہیں لیکن کچھ سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

کل وزیراعظم کی نامزد چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں بھی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے انہیں ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔

واضح رہے شبر زیدی معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کمپنی فرگوسن کے پارٹنر اور ٹیکس امور کے ماہر ہیں۔ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ 2013ء کے انتخابات سے قبل سندھ کی عبوری حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

9 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پیٹرول کی قلت، ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی…

1 دن
پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی

مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

امریکی خاتون صحافی ، بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سنتھیا ڈی رچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ…

2 دن
مرتضیٰ وہاب کی گوری خاتون کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں

حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک…

6 دن
حادثے کا شکار طیارے سے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

8 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

8 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

9 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

9 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے