بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

سوڈان میں سویلین حکومت تشکیل نہ دینے پر عوام میں زبردست غصہ

342 Views 0 3 مہینے
سوڈان میں سویلین حکومت کی تشکیل تک احتجاج جاری رہے گا
Posted at 3 مئی-2019

افریقی ملک سوڈان آج کل معیشت کی زبوں حالی اور سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ سیاہ فام افریقی ملک میں پچھلے دنوں عمرالبشیر کی حکومت کا تختہ الٹ کر فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ اب حکومت چلانے کیلئے فوج نے سپریم کونسل تشکیل دینا چاہ رہی ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ سپریم کونسل میں سویلین افراد کی اکثریت شامل کی جائے جس پر فوج نے ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اسے مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب خرطوم میں ہزاروں افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک سول حکومت تشکیل نہیں پاتی احتجاج جاری رہے گا۔

خرطوم میں ہزاروں افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے

ادھر سوڈانی فوج کے لیفٹننٹ جنرل صلاح عبدالخالق نے مغربی میڈیا کو بتایا کہ وہ سپریم کونسل میں سویلین اکثریت ہرگز قبول نہیں کریں گے بلکہ انہیں برابری کی بنیاد پر رکنیت دے سکتے ہیں۔ سویلین حکومت تشکیل نہ دینے پر عوام میں زبردست غصہ پایا جاتا ہے۔ ہزاروں افراد پھر خرطوم کی سڑکوں پر نکل آئے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک نئی سویلین حکومت تشکیل نہیں پاتی۔ ان کا احتجاجی جاری رہے گا۔ واضح رہے سابق حکمران عمر البشیر کو کرپشن کے الزام میں اقتدار سے بیدخل کیا گیا۔ ان کے گھر سے اربوں ڈالر نقدی اور سونا بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ خبریں

جج ویڈیو اسکینڈل پر شہباز شریف اور مریم…

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دینے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی درخواست پر…

6 گھنٹے

کلبھوشن یادیو کون تھا ؟

عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگرد قرار دیدیا ۔کلبھوشن یادیو ہے کون تھا اور اسے پکڑا کیسے…

11 گھنٹے

ارے عثمان بزدار شہباز شریف پلس بن گے

برسات کا موسم ب سڑکوں پر کھڑا پانی ، عثمان بزدار کی ڈرائیونگ اور گاڑی میں اور لوڈنگ…

11 گھنٹے
عثمان بزدار کی اشیائے خوردونوش طے شدہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

کلبھوشن جادیو دہشت گرد ہے، عالمی عدالت نے…

کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو عالمی عدالت میں منہ کی کھانی پڑی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے…

12 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے