بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

سلیفی کا جنون تین بھارتی نوجوانوں کی زندگی نگل گیا

75 Views 0 3 ہفتے
سلیفی کا جنون تین بھارتی نوجوانوں کی زندگی نگل گیا
Posted at 3 مئی-2019

نئی دہلی۔ زندگی کی معراج کو پانے کیلئے جنون کا ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے مگر یہی جنون اگر دیوانگی بن جائے تو اکثر زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں سیلفی جنون تین زندگیاں نگل گیا۔

پانی پت میں چار جنونی دوستوں کو ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی اور ٹرین نے تینوں کو کچل دیا جبکہ چوتھے نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تینوں دوست ریلوے ٹریک کے گرد مٹرگشت کر رہے تھے کہ اسی دوران ٹرین کو آتے دیکھا۔ ٹرین سے بچنے کی کوشش میں دوسرے ٹریک پر چھلانگ لگائی تو دوسری سمت سے بھی ایک ٹرین آ رہی تھی۔

مرنیوالوں کی عمریں 19 سے 20 سال بتائی جاتی ہیں

اس کی زد میں آ کر تین دوست کچلے گئے جبکہ بچنے والے نے مخالف سمت کے ٹریک کی طرف سے چھلانگ لگائی۔ اس کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا۔ واضح رہے چاروں دوست پانی پت میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔

ایک سال کے دوران 259 افراد سلفی کے چکر میں زندگی گنوا بیٹھے

مرنیوالوں کی عمریں 19 سے 20 سال بتائی جاتی ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں ایک سال کے دوران 259 افراد سلفی کے چکر میں زندگی گنوا بیٹھے۔ پچھلے سال شمالی علاقہ جات میں بھی پرانی پل پر سیلفی کے چکر میں درجنوں افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا…

اسلام آباد۔ کراچی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کی بدانتظامی کی وجہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے…

13 گھنٹے
تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے