بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

زراقے کو معدوم جانوروں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور

110 Views 0 3 ہفتے
زراقے کو معدوم جانوروں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور
Posted at 5 مئی-2019

واشنگٹن۔ دنیا بھر میں جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں زرافے کی مفقود ہوتی ہوئی نسل کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔ آج کل مریکی ادارہ وائلڈ لائف سمیت کئی عالمی ادارے طویل القامت زراقے کی معدومی کی شکار نسل کو بچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جتنی تیزی سے زرافے کی نسل کم ہو رہی ہے بہت جلد اسے معدوم جانوروں کی فہرست میں شامل کر لیا جائیگا۔ زرافہ بنیادی طور پر افریقی جانور ہے۔ اسے جنگل کا معصوم اور بے ضرر ترین جانور بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی کھال اور گوشت کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر اس کا بیدردی سے شکار کیا جا رہا ہے۔ اس کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات بھی ناکافی سمجھے جا رہے ہیں۔

اس کی نسل میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے

امریکی وائلڈ لائف اس کی ملک سے درآمد پر پابندی کیلئے غور کر رہا ہے۔ امریکی ادارے فش اینڈ وائلڈ لائف کا اسے معدوم جانوروں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ آخری مراحل میں ہے۔ پچھلے چند برسوں میں اس کی نسل میں بڑی تیزی سے کمی آئی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے تحت 1980ء سے لیکر اب تک اس کی نسل میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

کھال اور گوشت کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر اسکا بیدردی سے شکار کیا جا رہا ہے

اینیمل سیفٹی کے ادارے آئی یو سی این پہلے ہی اس کو معدومی کے شکار جانوروں کی فہرست میں شامل کروا چکا ہے۔ واضح رہے کہ زرافے کی لمبائی پانچ میٹر ہوتی ہے۔ اس کا وزن ایک ہزار کلوگرام اور مدت حیات 20 سے 30 سال ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں یہ جانور اب محض 90 ہزار کے لگ بھگ رہ گئے ہیں۔

لاہور کے چڑیا گھر میں ایک دور میں نر اور مردہ زرافہ منگوائے گئے تھے جو موسمی حالات سے ایڈجسٹ نہ کرنے کی وجہ سے چل بسے۔

متعلقہ خبریں

تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا…

اسلام آباد۔ کراچی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کی بدانتظامی کی وجہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے…

13 گھنٹے
تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے