بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا

223 Views 0 4 مہینے
Posted at 30 مارچ-2019

اسلام آباد۔ دہشت گردی کیخلاف پاکستان امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی ہے جس نے اس جنگ میں نہ صرف اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھایا بلکہ ہزاروں شہادتوں کا صدمہ بھی برداشت کیا مگر امریکہ ہم سے ہمیشہ ڈو مور کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ دو سال قبل پاکستان ڈے کے موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کو براہ راست مخاطب کر کے کہا تھا کہ وہ ہمیں بے شک امداد نہ دے لیکن دہشت گردی کیخلاف ہماری خدمات کا اعتراف تو کرے۔ اب پاکستان نے ایک مرتبہ پھر امریکہ سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اخراجات کی مد میں 6 ارب ڈالر کے بقایا جات مانگ لئے۔


امریکہ ہم سے ہمیشہ ڈو مور کا مطالبہ کرتا رہا ہے

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے پیر کو وزارت خارجہ میں امریکی معاون وزیر خزانہ ایلس ویلز نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے اخراجات کے بقایا جات کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تخمینہ 6 ارب ڈالر ہے۔ تاہم امریکہ کے نزدیک یہ بقایا جات کم ہیں۔ ان سے استفسار کیا گیا کہ کیا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کولیشن فنڈ کے بقایا جات کو مجموعی آمدن میں شمار کیا جائے تو ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستانی اخراجات کے بقایا جات کو باقاعدہ تسلیم نہیں کر لیتا۔ اس کی ادائیگی کا ٹائم فریم نہیں طے پا جاتا۔ اس وقت تک اس رقم کو بجٹ میں غیر ملکی آمدن میں نہیں دکھایا جا سکتا۔


دہشت گردی کیخلاف جنگ میں76 ہزار سویلین اور فوجی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

مشیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے ماحول کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو 123 ارب ڈالر نقصان جبکہ 76 ہزار سویلین اور فوجی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ ایلس ویلز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ملکی معیشت کی بحالی کے ویژن کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

جج ویڈیو اسکینڈل پر شہباز شریف اور مریم…

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دینے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی درخواست پر…

6 گھنٹے

ڈاکٹرز نے زخمی کی بجائے ٹھیک ٹانگ کا…

لاہور کے اتفاق ہسپتال میں ڈاکٹرز نے زخمی بائیں ٹانگ کے گھٹنے کی بجائے دائیں ٹانگ کا آپریشن…

9 گھنٹے

کلبھوشن یادیو کون تھا ؟

عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگرد قرار دیدیا ۔کلبھوشن یادیو ہے کون تھا اور اسے پکڑا کیسے…

11 گھنٹے

ارے عثمان بزدار شہباز شریف پلس بن گے

برسات کا موسم ب سڑکوں پر کھڑا پانی ، عثمان بزدار کی ڈرائیونگ اور گاڑی میں اور لوڈنگ…

11 گھنٹے
عثمان بزدار کی اشیائے خوردونوش طے شدہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے