بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی شدید مذمت

342 Views 0 3 مہینے
Posted at 13 مئی-2019

اسلام آباد۔ تحریک انتفادہ کشمیر ایک دو دن کا قصہ نہیں سات دہائیوں کی کہانی ہے۔ اس طویل جدوجہد میں ہزارہا کشمیری اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ بھارت ہر عالمی فورم پر پاکستان پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ھڑکانے کا الزام عائد کرتا ہے مگر اسے اپنی سیکیورٹی فورسز کی سیاہ کاریاں دکھائی نہیں دیتیں۔

یہ درست ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے۔ کیا ہمیں سات لاکھوں بھارت سیکیورٹی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی اصلی تصویر دنیا کو نہیں دکھانی چاہئے۔ یہ پاکستان کا نہ صرف انسانی بلکہ دینی فریضہ بھی ہے۔

اس انسانیت سوز واقعہ پراحتجاج کرنیوالے مظاہرین کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا گی

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار گجرات کے قصائی مودی کی کشمیر دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ تازہ واقعہ میں بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھیانک صورت حال اختیار کر چکی ہیں۔ اس انسانیت سوز واقعہ پراحتجاج کرنیوالے مظاہرین کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا گیا۔

پیلٹ گنز کا بے ذریع استعمال بھارتی مظالم کی عکاسی ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی ہلاکتوں پر مردہ عالمی ضمیر کب جاگے گا۔

متعلقہ خبریں

بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی…

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد کشمیریوں پر مودی سرکار کے ظلم و…

7 منٹ
بھارتی کرنل نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی بجائے استعفٰی دے دیا

ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس…

انقرہ۔ ترکی پاکستان کا عظیم برادر دوست اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ…

51 منٹ
ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے…

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کو 14 روز گزر…

2 گھنٹے
کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے۔ چیف الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی ممبران کی…

2 گھنٹے
الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے