بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے اختیار میں نہیں۔ مشیر خزانہ

56 Views 0 3 ہفتے
تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے اختیار میں نہیں۔ مشیر خزانہ
Posted at 3 مئی-2019

اسلام آباد۔ ہر حکومت کی کوشش اور خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھے کاموں کا کریڈٹ خود لے اور برائی دوسروں کے سر پر منڈھ دے، یعنی ”میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کوڑا کوڑا تھو تھو“۔ یہ پالیسی سابق حکومت نے اپنائی تھی۔

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوامی دباؤ سے بچنے کیلئے اس نے ”اوگرا“ نامی خودمختار ادارہ قائم کیا جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حکومت کو تجاویز کرتا ہے۔ اب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایک تقریب میں کہہ دیا ہے کہ تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ میں نہیں۔

البتہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد نمٹانے کی خوشخبری سنا دی جس کے بعد ملکی حالات میں بہتری آئے گی۔ نئے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے عام آدمی کی فلاح ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ محاصل میں اضافے کیلئے مربوط اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

دنیا میں تنہا کسی بھی ملک نے ترقی نہیں کی

اس وقت ملکی معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے درآمدات اور برآمدات میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تنہا کسی بھی ملک نے ترقی نہیں کی۔ دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے کوشاں ہیں۔ پی ٹی آئی کے منشور میں بھی اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔

”احساس پروگرام“ کے تحت محروم طبقات کو آگے لایا جائیگا۔

وزیراعظم نے ”احساس پروگرام“ لانچ کر دیا ہے جس کے تحت محروم طبقات کو آگے لایا جائیگا۔ میری بھرپور کوشش ہے کہ آنیوالا بجٹ میکرواکنامک فریم ورک وضع کرے۔ نئے بجٹ میں آمدنی اور اخراجات کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

میرے سابق دور میں 34 کمپنیوں کی نجکاری ہوئی

انہوں نے مزید کہا کہ 13 سال سے کسی کمپنی کی نج کاری نہیں ہوئی جبکہ میرے سابق دور میں 34 کمپنیوں کی نجکاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا عزم ہے کہ بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے