بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

تیل و گیس کی مقدار کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع

78 Views 0 5 دن
تیل و گیس کی مقدار کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع
Posted at 15 مئی-2019

اسلام آباد۔ پاکستانی سمندری حدود میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ملنے کے بارے میں خبریں طویل عرصے سے سامنے آ رہی ہیں۔ ایک غیر ملکی کمپنی ایگزون موبل نے پاکستانی سمندری حدود میں تیل اور گیس نکالنے کا معاہدے بھی کیا ہے۔

اب تک 5 ہزار 470 فٹ ڈرلنگ کی گئی

ڈرلنگ کرنیوالی غیر ملکی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔ اب تک 5 ہزار 470 فٹ گہرے سمندروں میں ڈرلنگ کی گئی ہے۔ گہرے سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ تیل و گیس کی مقدار کے تعین کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

بڑے ذخائر ملنے کی صورت میں انفراسٹرکچر بنایا جائیگا

اس کیلئے آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دئیے جا رہے ہیں۔ ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر رپورٹ تیار ہو گی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے ذخائر ملنے کی صورت میں انفراسٹرکچر بنایا جائیگا۔ واضح رہے ایگزون موبل، ای این آئی پی پی ایل اور او جی ڈی سی ملکر اس منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ کیکڑا ون بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام رواں سال جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔

مذکورہ غیر ملکی کمپنی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران انہیں کیکڑا ون ڈرلنگ سے بھاری تیل و گیس کے ذخائر ملنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

اورنج ٹرین منصوبہ ہنوز مکمل نہ ہو سکا

لاہور۔ لاہور کا میگا پراجیکٹ اورنج لائن منصوبہ سابق حکومت کے دور میں مطلوبہ مدت کے اندر مکمل…

7 گھنٹے
اورنج ٹرین منصوبہ ہنوز مکمل نہ ہو سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے