بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

بھارت کی حرکتوں سے پاکستان کا لحجہ کڑوا ہوا

283 Views 0 3 مہینے
Posted at 22 مئی-2019

کرغیزستان میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دوران مختصر دورانیہ کی ملاقات ہوئی مگر اس میں بھی ہلکی نوک جھوک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں دونوں روایتی حریف کے وزراء خارجہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے سشما سوراج سے ہونے والی بات بارے بتایا

فائل فوٹو ٹائم اف انڈیا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سشما سوراج نے گلہ کیا کہ آپ کبھی کبھی کڑوی باتیں کرتے ہیں اسی لیے مٹھائی لے کے آئی ہو۔ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کو جواب دیا کہ آپ کی حرکتیں ہی ایسی ہیں کہ یہ لہجہ اپنانا پڑتا ہے

پاکستان آج بھی مزاکرات چاہتا ہے

پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی آج بھی وہی ہے بھارت قدم بڑھائے پاکستان بھی مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھائے پاکستان دو قدم بڑھائے گا۔ مگر بھارت نے کچھ ایسی حرکتیں کیں کہ پاکستان کو بھی اپنا آپ منوانا پڑا۔ اب نیا پاکستان ہے بھارت شرارت کرے گا تو جواب بھی ملے گا

رواں سال چودہ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد بھارتی ایئر فورس نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان نے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اگلے ہی روز دو بھارتی فائٹر جہازوں کو مار گرایا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج نے اپنے حراست میں لے لیا۔ مگر امن کی خواہش رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا جس پر دنیا بھر نے پاکستان کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو…

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہؤے آج 17واں روز ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی سیکیورٹیز فورسز…

47 منٹ
بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کیدوران دو کشمیری شہید

بورس جانسن بھی مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات…

لندن۔ مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد کشمیر ایک مرتبہ پھر…

2 گھنٹے
بورس جانسن بھی مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات کے حامی

ٹرمپ کی کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش،…

طارق منیر بٹ واشنگٹن۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا تو امریکی قوم دو گروہوں میں…

3 گھنٹے
ٹرمپ کی کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش، کیا یہ ایشو حل ہونے جا رہا ہے؟

بھارتی جنگی طیارے پرانی گاڑیوں سے بھی برے…

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی نسبت ان کے جنگی جہاز ناکارہ ہیں، بولے…

16 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے