بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

بھارت کا جعلی فوجی مقابلہ، مودی کی چال پکڑی گئی

151 Views 0 1 مہینہ
Posted at 13 اگست-2019

پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئیے مودی سرکار نے ایک سین فلمبند کرانے کا منصوبہ کیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی پاکستانی چوکیاں تشکیل دی ییں اور دنیا کو بتائے گا ان چوکیوں سے پاک فوج نے کاروائی کی۔

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے حکومت کو مطلع کیا ہے کہ بھارت ایک گھناؤنا سازش کو عملی جامہ پہنانے جا رہا ہے۔ منصوبے کے مطابق بھارت نے اپنی سائیڈ پر پاکستانی پرچم لگا کر پاک فوج کے نام سے جعلی پوسٹس لگائی ہیں۔ مودی سرکار وہاں جعلی فوجی مقابلے کی فلم بنوا کر پاک فوج کی کاروائی ظاہر کرے گی اور اس جعلی مقابلے کو جوابی کارروائی کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

عمران خان کی ٹویٹس بین الاقوامی میڈیا میں ہٹ

مسلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کو دنیا کے سامنے نیچے دکھانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ خاص کر عمران خان کی ٹویٹس کو یورپین، امریکی اور عرب میڈیا میں بھرپور کوریج مل رہی ہے۔ عمران خان نے مودی کی ذہنیت کو ہٹلر کے برابر قرار دیا تھا اور بین الاقوامی میڈیا نے اس پر خاصی دلچسپی دکھائی ہے۔ عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کو یکجہتی کشمیر سے منسوب کیا ہے جب کہ 15 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا گیا ہے۔ اس بار بارڈرز پر پاک بھارت فوجیوں میں مٹھائی تقسیم نہیں نہیں کی جائے گی اس سے پہلے دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے یوم آزادی پر مٹھائی کھلاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

13 گھنٹے

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

1 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

2 دن

بااثر 500 مسلم شخصیات میں عمران سمیت 18 پاکستانی شامل

اسلام آباد۔ ایک دور میں بااثر شخصیات کا تعین کرنے کیلئے بڑے اخباروں کی جانب سے سروے کا…

2 دن
بااثر 500 مسلم شخصیات میں عمران سمیت 18 پاکستانی شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے