بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

بھارتی جنگی طیارے پرانی گاڑیوں سے بھی برے ہیں، انڈین ائر چیف

133 Views 0 1 مہینہ
Posted at 20 اگست-2019

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی نسبت ان کے جنگی جہاز ناکارہ ہیں، بولے کہ اتنی پرانی تو کوئی گاڑیاں نہیں چلاتا جیتنے پرانے بھارتی پائلٹس جنگی طیارے اڑا رہے ہیں۔

بھارت میں ایک سمینار میں بھارتی ائر چیف کے سربراہ بی ایس دھنوا نے سارے پول کھول دئیے۔ اس سیمنار میں بھارت کے وہ وزیر دفاع راج ناتھ بھی بیٹھے تھے جنہوں نے حال ہی میں پاکستان میں ایٹمی حملے کی گیدڑ بھپکیاں دی تھی۔ بھارتی ائر چیف نے کہا کہ بھارتی پائلٹس آج بھی مگ طیارے استعمال کرتے ہیں اور یہ طیارے چالیس برس پرانے ہیں اتنی پرانی تو کوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا۔

Twitter

مگ 21 روس کے جنگی طیارے ہیں جو 1973 میں بھارتی ائر فورس نے خریدے تھے۔ اسے فلائنگ کفن بھی کہتے ہیں کیونکہ دنیا میں کوئی اور طیارے اتنی تعداد میں تباہ نہیں ہوئے جتنے بھارت کے طیارے ہوئے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش ہونے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چالیس برسوں میں کل 872 طیاروں میں آدھے سے زیادہ تباہ ہو چکے ہیں۔ روسی فوج بھی اب ان طیاروں کو استعمال نہیں کرتی۔ اس طیارے کی 95 فیصد اشیاء بھارت میں ہی تیار ہوتی ہے اس لئیے اس پر لاگت کم آتی ہے۔

Courtesy Dawn بھارتی طیارا مگ 21 کو رواں سال فروری میں پاکستانی پائلٹ نے گرایا تھا

بھارت نے 2006 میں ان طیاروں کو اپ گریڈ کیا تھا جن کی تعداد 110 بنتی ہے۔ اپ گریڈ مگ کا نام مگ بیسن ہے۔ اسی طیارے میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن بیٹھے تھے جب پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی نے اسے نشانہ بنایا۔ جس سے مگ بیسن تباہ اور بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں ایا۔

متعلقہ خبریں

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

عمران خان کا تیل تنصیبات پر حملے پر محمد بن سلمان کو…

سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن…

3 دن

وزیراعظم نے کراچی کے لئیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا، دیا…

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے پہلے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے 162 ارب روپے کا…

3 دن

مودی عمران خان سے بات کیوں نہیں کر رہے۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں نہ جانے کیوں…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے