بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

امریکی فوجی بحری بیڑا ایران کی معاشی ناکہ بندی کرے گا

108 Views 0 2 ہفتے
Posted at 7 مئی-2019

واشنگٹن۔ عرب سپرنگ اور افغانستان میں منہ کی کھانے کے باوجود ٹرمپ اور امریکہ کے تیور اچھے دکھائی نہیں دیتے۔ امریکی بالادستی کی رسی تو ٹوٹ چکی ہے مگر بل ابھی تک نہیں گیا۔ خطے میں اپنی کم ہوتی ہوئی چودھراہٹ پر سخت مضطرب دکھائی دیتا ہے۔

ایک مرتبہ پھر مشرق وسطٰی میں ایران کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے کیونکہ مشرق وسطی میں اسکی بالادستی کی راہ میں ایران ہمیشہ ایک کانٹا بن کر چبھتا رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے خلیج فارس کی ناکہ بندی اور ایران پر معاشی پابندیاں کوئی نئی بات نہیں۔ وہ پہلے بھی خلیج فارس میں اپنا بحری بیڑا بھیجوا کر ایران کی معاشی ناکہ بندی کر چکا ہے۔

”یو ایس ایس ابراہم لنکن“ بحری بیڑا خلیج فارس پہنچ گیا

اب ایک مرتبہ پھر مشرق وسطیٰ میں اپنے جنگی بحری بیڑا تعینات کر کے اپنے عزائم ظاہر کر دئیے۔ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیوں کے اعلان کے بعد ”یو ایس ایس ابراہم لنکن“ بحری بیڑا خلیج فارس پہنچ گیا۔ باخبر امریکی دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ مشرق وسطٰی میں ایک مرتبہ پھر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

امریکہ مشرق وسطٰی میں ایک مرتبہ پھر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے

یہاں ایک ایسی بمبار ٹاسک فورس کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے جس کا مقصد ایران کو خبردار کرنا ہے کہ امریکہ یا اس کے حلیفوں کے مفادات پر حملے کا بے رحمانہ جواب دیا جائیگا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا مزید کہنا ہے کہ اس اقدام کا فیصلہ بڑھتی ہوئی ایرانی دھمکیوں کے جواب میں کیا گیا۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ ایران کیساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن ایرانی فورسز، پاسداران انقلاب کے کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

دوسری جانب ایران نے خلیج فارس میں امریکی جنگی بحری بیڑے کی آمد کو خطے میں عدم استحکام کی وجہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں

تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا…

اسلام آباد۔ کراچی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کی بدانتظامی کی وجہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے…

13 گھنٹے
تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے