بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

امریکی بمبار طیارے بھی مشرق وسطٰی روانہ

113 Views 0 2 ہفتے
امریکی بمبار طیارے بھی مشرق وسطٰی روانہ
Posted at 8 مئی-2019

واشنگٹن۔ سمندروں کی گہرائیوں کو ماپنے اور فضاؤں کی بلندیوں کو چھونے والے ممالک میں امریکہ سب سے آگے ہے۔ اس نے جدید ٹیکنالوجی میں سب کو پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت دنیا کی یونی پولر سپر پاور ہے۔ زمین کے ساتھ ساتھ فضاؤں پر بھی اپنی برتری قائم کر رکھی ہے۔


جوہری صلاحیت کے حامل کئی بمبار طیارے مشرق وسطٰی تعینات کئے جا رہے ہیں

دنیا پر حکمرانی کا جنون اس کے جنگی عزائم کو بڑھانے میں ٹانک کا کام دیتا ہے۔ ایران اور شمالی کوریا دونوں اس کو کئی مرتبہ للکار چکے ہیں اور اس کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔ مشرق وسطی میں اپنی چودھراہٹ کیلئے اس نے پہلے اپنا ابراہم لنکن بحری بیڑہ بھجوایا جو دنیا کے جدید ترین اسلحہ سے لیس ہے۔ بات یہاں تک نہیں رکی اب اس نے فائٹر بی ففٹی ٹو بمبار طیارے بھی مشرق وسطٰی روانہ کر دئیے ہیں۔

یہ دنیا کے جدید ترین طیارے ہیں۔ مشرق وسطٰی میں جوہری صلاحیت کے حامل کئی بمبارطیارے اور دیگر جنگی جہاز مشرق وسطٰی تعینات کئے جا رہے ہیں۔ ایران نے معاشی ناکہ بندی کے بعد اب خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی تعینات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے اور اسے کھلے سمندروں کے قوانین کیخلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا…

اسلام آباد۔ کراچی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کی بدانتظامی کی وجہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے…

13 گھنٹے
تینوں ہسپتالوں کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے