بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-August-2019

امریکہ نے ایران پر شکنجہ مزید سخت کر دیا

341 Views 0 3 مہینے
امریکہ نے ایران پر شکنجہ مزید سخت کر دیا
Posted at 9 مئی-2019

واشنگٹن۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک سخت گیر اور مسلم مسلم دشمن شخص ہیں۔ اس کا عملی ثبوت کئی مرتبہ اپنے ایکشن سے بھی دے چکے ہیں۔ سابق امریکی صدر بش بھی اپنے دور صدارت میں ایران کو برائی کامرکز قرار دیتے تھے مگر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں۔

اس کی ایران دشمنی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔ ٹرمپ کیجانب سے ایران پر معاشی پابندیاں لگانے اور اس کے تیل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس فیصلے کیخلاف صدر روحانی نے ایٹمی معاہدے سے جزوی دست برداری کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی انہیں ساٹھ دن کا وقت دیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے لیں۔

ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایران کے سٹیل، ایلومینیم، کوپر اور لوہے کے سیکٹرز پر پابندی عائد کر دی

اب ٹرمپ اس سے بھی ایک قدم مزید آگے چلے گئے اور ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایران کے سٹیل، ایلومینیم، کوپر اور لوہے کے سیکٹرز پر پابندی عائد کر دی اور دھمکی دی کہ اگر اس کا رویہ تبدیل نہ ہوا تو مزید کارروائی کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے جزوی دستبرداری کے فیصلے میں جان بوجھ کر سقم رکھا ہے۔

گزشتہ روز صدر روحانی نے خبردار کیا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقین نے زبان بند رکھی تو یورینیم کی لامحدود افزدوگی شروع کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں

ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس…

انقرہ۔ ترکی پاکستان کا عظیم برادر دوست اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ…

44 منٹ
ترکی کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے…

سری نگر۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کو 14 روز گزر…

1 گھنٹہ
کشمیر میں کرفیو 14ویں روز میں داخل، کھانے پینے کا شدید بحران

الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے۔ چیف الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی ممبران کی…

2 گھنٹے
الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ

جولائی میں محض 30 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی

ریونیو میں کمی کے باعث محکمہ ایکسائز کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا، گزشتہ برس…

14 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے