بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-May-2019

اسکا مقصد ریونیو جمع کرنا نہیں معیشت چلانا ہے۔ مشیر خزانہ

56 Views 0 5 دن
Posted at 14 مئی-2019

اسلام آباد۔ پاکستانی معیشت آج جتنی تباہی سے دوچار ہے۔ اس کا عام آدمی کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ ان دگرگوں حالات سے نکلنے کیلئے سخت مالیاتی پالیسی لاگو کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معاشی ٹیم نے تلخ فیصلے لینا شروع کر دئیے ہیں حالانکہ ماضی میں وہ خود ان فیصلوں کی نفی کرتے رہے ہیں۔

آج وفاقی کابینہ نے نئی ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عوام کو خبردارکہتے ہوئے اس ایمنسی سکیم کو آخری موقع کہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کا کہ اس سکیم میں ہر پاکستانی حصہ لے سکتا ہے لیکن ارکان پارلیمنٹ، سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور انکے اہل خانہ پر پابندی ہو گی۔

پانچ سالوں میں ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوا

آج اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کا اہم فیصلے کرتے ہوئے 30 جون تک اس میں شامل ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس سکیم کا فلسفہ کاروباری حوصلہ افزائی ہے ریونیو جمع کرنا نہیں بلکہ معیشت چلانا ہے۔ یہ آخری موقع ہے اس سکیم سے فائدہ اٹھا لیا جائے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں ملکی ایکسپورٹ میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا۔

بیرون ملک اثاثے رکھنے والے 6 فیصد ٹیکس ادا کریں گے

کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کو ٹیکس اکٹھا کرنے کا مکمل اختیار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر تمام اثاثے ظاہر کئے جا سکیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ کسی بنک اکاونٹ میں رکھے جائیں۔ رئیل اسٹیٹ کے علاوہ تمام سیکٹرز پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم پاکستان کے فائدے میں کر رہے ہیں۔ بے نامی اکاؤنٹس اور جائیداد اس سکیم کے تحت قانونی بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کئی ماہ سے مذاکرات چل رہے تھے جو خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔ بجلی کی قیمت اگر بڑھی بھی تو 300یونٹس والے متاثر نہیں ہوں گے۔

احساس پروگرام کا بجٹ 100 سے 180 روپے کیا جا رہا ہے۔ ایمنسٹی سکیم کا فلسفہ لوگوں کو ڈرانا دھمکانا نہیں بلکہ معیشت کا پہیہ چلانا ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکی فوج نے 8 افغان پولیس اہلکار مار…

امریکی فوج نے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فضائی حملہ کر کے دہشت گردوں کی بجائے آٹھ افغان…

18 گھنٹے

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا…

اسلام آباد۔ پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ برادر اسلامی ملک ہیں۔ سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں…

24 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ڈچ جاموس کی نایاب تصویر پونے چار کروڑ…

لندن۔ خانہ کعبہ کو نہ صرف اللہ کا گھر کا بلکہ مسلمانوں کا روح مرکز بھی کہا جاتا…

1 دن
ڈچ جاموس کی نایاب تصویر پونے چار کروڑ روپے میں فروخت

ایک ہزار آسٹریلین نے ایک ہی وقت میں…

نیو ساؤتھ ویلز۔ کینگروز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈال لیں۔…

1 دن
ایک ہزار آسٹریلین نے ایک ہی وقت میں ایک جگہ جمع ہو کر ریکارڈ قائم کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے