بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

اسلام سے واقعی محبت یا دکھاوا

371 Views 0 3 مہینے
Posted at 15 مئی-2019

واشنگٹن۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ایک دو بار نہیں بلکہ سینکڑوں مرتبہ اس کا عملی اظہار بھی کر چکے ہیں۔ کئی مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ کے دروازے بند کر کے اپنی نفرت کا عملی ثبوت بھی دیا۔

یہ الگ بات ہے کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں مسلمان ممالک کے سفرا اور سفارتی عملے کو وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر پر مدعو کرنا ایک روایت ہے۔ اسی روایت کو نبھانے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنگ دلی سے ہی سہی وائٹ ہاؤس کے دروازے مسلمانوں پر کھولنے پڑے۔


مختصر خطاب میں مسلم برادری کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دے ڈالی

اس افطار ڈنر میں مسلم ممالک کے سفرا اور سفارتی عملہ مدعو تھا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے مقدس ترین مہینہ ہے۔ اس مہینے کے دوران مسلمان مل بیٹھ کر امید، تحمل اور امن کی جستجو کرتے ہیں۔ افطار ڈنر کے اختتام پر اپنے مختصر خطاب میں مسلم برادری کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دے ڈالی۔

حلف اٹھانے کے پہلے سال مسلمانوں کو افطار ڈنر پر مدعو نہیں کیا

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر یہ بحث بھی چل رہی ہے کہ صدر ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے میں خیالات واقعی بدل چکے ہیں یا وہ دکھاوا کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے پہلے سال کے دوران وائٹ ہاؤس میں مسلمانوں کو افطار ڈنر پر مدعو نہیں کیا تھا جس پر امریکہ میں مقیم مسلمان سفراء نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو…

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہؤے آج 17واں روز ہے۔ کشمیریوں پر بھارتی سیکیورٹیز فورسز…

51 منٹ
بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کیدوران دو کشمیری شہید

ڈیری فارمرز کی من مانیاں، دودھ 16 روپے…

کراچی۔ شہر قائد کے باسی ایک طرف قدرتی مسائل کا شکار ہیں تو دوسری جانب ان پر مہنگائی…

1 گھنٹہ
ڈیری فارمرز کی من مانیاں، دودھ 16 روپے لٹر مہنگا کر دیا

بورس جانسن بھی مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات…

لندن۔ مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد کشمیر ایک مرتبہ پھر…

2 گھنٹے
بورس جانسن بھی مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات کے حامی

ٹرمپ کی کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش،…

طارق منیر بٹ واشنگٹن۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا تو امریکی قوم دو گروہوں میں…

3 گھنٹے
ٹرمپ کی کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش، کیا یہ ایشو حل ہونے جا رہا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے