بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

اروند کیجروال کو انتخابی مہم کے دوران پھر تھپڑ پڑ گیا

255 Views 0 3 مہینے
اروند کیجروال کو انتخابی مہم کے دوران پھر تھپڑ پڑ گیا
Posted at 5 مئی-2019

نئی دہلی۔ سیاست میں رواداری اور برداشت پہلا سبق کہلاتا تھا مگر آج پاپولر سیاست کی وجہ سے ان ساری چیزوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ان کا عملی ثبوت عام آدم پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال ہیں۔ وہ ایک فلمی ہیرو کی طرح سیاست میں غریب آدمی کی آواز بن کر آئے۔ غریبوں کیلئے خوب کام کیا اور عوام نے دو مرتبہ انہیں نئی دہلی کی حکمرانی کا شرف بخشا مگر بڑی جماعتوں اور طاقتور اشرافیہ کو کبھی بھی ان کی مقبولیت گوارا نہیں ہوئی۔

اس شخص کی شناخت سریش کے نام سے ہوئی ہے

حالیہ انتخابی مہم کے دوران موتی نگر میں برجیش گویل کی انتخابی مہم چلانل انہیں مہنگا پڑ گیا۔ وہ برجیش گویل کے جلوس کی قیادت کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص ان کی گاڑی کے نزدیک پہنچ گیا اور زناٹے دار تھپڑجڑ دیا۔ عام آدمی پارٹی کے ورکرز نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس شخص کی شناخت 33 سالہ سریش کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اسپیئر پارٹس کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے۔

نومبر 2018ء میں ان پر مرچیں پھینکی گئی تھیں

واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں جب اروند کیجروال کو تھپڑ پڑا۔ نومبر 2018ء میں ان پر مرچیں پھینکی گئی تھیں۔ 2016ء میں ایک شخص نے جوتا اچھالا۔ قبل ازیں ایک خاتون نے سپاہی پھینک کر انکا منہ کالا کر دیا جبکہ 2014ء میں بھی ایک رکشہ ڈرائیور نے ان کے چہرے پر تھپڑ رسید کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین…

کراچی۔ آئی ایم ایف کی منظوری اور وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ہر پاکستان کو ٹیکس نیٹ…

7 گھنٹے
ایف بی آر کو جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

8 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے