بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-May-2019

آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

115 Views 0 2 ہفتے
آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ
Posted at 8 مئی-2019

اسلام آباد۔ توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ سے بری ہونیوالی آسیہ بی بی کے بارے میں تازہ اطلاعات ہیں کہ وہ بیرون ملک چلی گئی ہیں۔ ان کے کینیڈا منتقل ہونے کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ اعلٰی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں۔ وہ کسی بھی وقت اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر جا سکتی ہیں۔

کینیڈا منتقل ہونے کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں

قبل ازیں انہیں سپریم کورٹ سے رہائی ملی تو ان کی بیرون ملک روانگی کی خبریں گردش کرتی رہیں۔ تب ترجمان دفتر خارجہ کے ترجمان کو میڈیا پر آ کر آسیہ بی بی کے بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کرنا پڑی کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہے۔

توہین رسالت کے الزام میں 2010ء میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی

واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010ء میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی۔ لاہور ہائیکورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کر دی تھی۔ بعد ازاں آسیہ بی بی نے عدالت عظمٰی میں اپیل دائر کی جس پر سپریم کورٹ نے ان کی سزا کالعدم قرار دیکر ان کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحو م کو آسیہ بی بی کی حمایت مہنگی پڑی تھی اور انہیں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

امریکی فوج نے 8 افغان پولیس اہلکار مار…

امریکی فوج نے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فضائی حملہ کر کے دہشت گردوں کی بجائے آٹھ افغان…

18 گھنٹے

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا…

اسلام آباد۔ پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ برادر اسلامی ملک ہیں۔ سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں…

24 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ملک بھر میں قائم پوسٹل کے ریسٹ ہاؤس…

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس، چاروں گورنر ہاؤسز…

1 دن
ملک بھر میں قائم پوسٹل کے ریسٹ ہاؤس عوام کیلئے کھل دئیے

ڈچ جاموس کی نایاب تصویر پونے چار کروڑ…

لندن۔ خانہ کعبہ کو نہ صرف اللہ کا گھر کا بلکہ مسلمانوں کا روح مرکز بھی کہا جاتا…

1 دن
ڈچ جاموس کی نایاب تصویر پونے چار کروڑ روپے میں فروخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے