بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

13-November-2019

آج سٹاک مارکیٹ 900 پوائنٹس مزید نیچے آ گئی

paktv Avatar
501 Views 0 6 مہینے
Posted at 13 مئی-2019

کراچی۔ سٹاک مارکیٹ میں اضافے کو ماہرین معیشت ملکی گروتھ کیلئے نیک فال قرار دیتے ہیں اور ملک کو بلندیوں کی طرف لے جانے میں ملکی سٹاک ایکسچینج کا بھی کلیدی کردار ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے جب سے پی ٹی آئی کی حکومت برسر اقتدار آئی ہے۔ ملکی سٹاک ایکسچینج میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔

کئی ماہر معیشت نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے طے پانے کے اگلے روز سٹاک مارکیٹ کا رجحان دیکھ کر آئندہ ملکی معیشت کی سمت کا اندازہ ہو گا۔ کل مشیر خزانہ نے پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے طے پانے کی نوید سنائی تھی مگر آج سٹاک مارکیٹ میں 900 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری دن کا آغاز تیزی سے ہوا مگر بعد ازاں سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

آج 33 ہزار 800 پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گئی

سٹاک مارکیٹ آج 33 ہزار 800 پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آ گئی جو33 مہینوں کی کم ترین سطح ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی حالت آئی سی یو میں زیر علاج مریض کیسی ہے۔ آئی ایف ایم معاہدے کے بعد صورتحال میں بہتری حکومت کارکرگی پر منحصر ہو گی۔

واضح رہے نواز شریف دور حکومت میں سٹاک ایکسچینج 50 ہزار کی ریکارڈ سطح کو چھو رہی تھی۔ اب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے مصنوعی طور پر سٹاک مارکیٹ کو سہارا دیکر ملکی معیشت کو سحت نقصان پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

کشمیری خواتین تنگ آ چکی، عملی کام کریں۔ کشمیری رہنما کا عمران…

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے،…

1 دن

کرتار پور پاکستان بھارت تعلقات کو بہتر کرے گا۔ من موہن سنگھ

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کھلنے سے پاکستان اور بھارت…

4 دن

بھارتی عدالت نے بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا حکم دے…

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ ہندووں کو مندر بنانے کی اجازت دے دی جب کہ…

5 دن

کیا پاکستانی میڈیا بھی دھرنے پر پارٹی بنا ہوا ہے

پاکستانی میڈیا نے صحافتی پابندیوں کی شکایت ہر حکومت میں کی ہے۔ مگر سچ یہ ہے کہ خود…

1 ہفتہ

تازہ ترین

فضل الرحمان کو سیاسی شکست، دھرنا لپیٹ لیا

مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں نے اسلام آباد میں اپنا سازوسامان لپیٹ لیا۔ دھرنا ختم کر کے ملک…

4 منٹ

نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ ساڑھے 5 ارب روپے…

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے…

2 گھنٹے

نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آ گیا…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معشیت بہتر چکی ہے اب اگلا مرحلہ نوجوانوں کو…

3 گھنٹے

اکشے کمار کی سیٹ پر فلم ڈائریکٹر روہت شیٹھی سے مار پیٹ

بھارتی اداکار اکشے کمار اور فلم ڈائریکٹر روہت سیٹھی کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس سے دونوں کے…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے