بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-May-2019

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے

74 Views 0 3 ہفتے
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے
Posted at 2 مئی-2019

اسلام آباد۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ معیشت کے گنجلک داؤوپیچ میں بڑی مہارت رکھتے ہیں۔ عالمی بنک اور ایف ایم آئی کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ مشرف دور سے پاکستانی معیشت سے کسی نہ کسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

پی پی دور میں وزیراعظم عمران خان ان پر معیشت کو ڈبونے کا الزام لگاتے تھے۔ اب انہیں اپنے ارسطو اسد عمر کی جگہ خزانہ کی چابی تھما دی ہے۔ آج کل وہ آئی ایم ایف سے بل آؤٹ پیکیج کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے قوم کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی ہے۔ ان کی سربراہی میں پاکستان ٹیم اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور وزارت خزانہ اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

یہ مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے

ان مذاکرات میں وزارت خزانہ،وزارت تجارت، ایف بی آر، سٹیٹ بنک اور ایس ای سی پی کے حکام بھی شریک ہیں۔ یہ مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران انہوں نے آئی ایم ایف کو 6 سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اب اس پیکیج کے ملنے کے بعد قوم پر بجلی گرائی جاتی ہے یا ریلیف دیا جاتا ہے۔ اس کا فیصلہ تو آنیوالا بجٹ کرے گا۔واضح رہے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ساڑھے چھ سو ارب ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی…

کراچی۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد شرح سود میں اضافہ کی پیش گوئی کی…

5 گھنٹے
اسٹیٹ بنک کا دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل…

شنگھائی۔ چین اورامریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی جنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی انڈسٹریز…

5 گھنٹے
ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر نے جلتی پر تیل کا کام کر

مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت…

لندن۔ درہم کی ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں عبادت کی اجازت دینے کے…

6 گھنٹے
مسلمانوں کو چرچ میں رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دیکر فیصلہ واپس لے لیا

گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالبہ

لاہور۔ ہمارے پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین ایسے ہیں جنہیں خیر سے کبھی تقریر کرنے کی توفیق نہیں…

7 گھنٹے
گاڑیوں میں سیفٹی بیگ نصب کرنے کا مطالب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے