بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2020

امریکا کی یغور مسلمانوں سے زبردستی کام کرانیوالی چینی کمپنیوں پر پابندیاں

Iqra Khan Iqra Khan
64 Views 0 1 مہینہ
امریکا کی یغور مسلمانوں سے زبردستی کام کرانیوالی چینی کمپنیوں پر پابندیاں
Science
Posted at 21 جولائی-2020

امریکا نے یغور مسلمانوں سے جبری مشقت لینے پر چین کی 11 کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں کردی ہیں جس کے بعد یہ کمپنیاں امریکی ٹیکنالوجی نہیں خرید سکیں گی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ٹرمپ نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 11 چینی کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے تحت یہ کمپنیاں امریکی ٹیکنالوجی اور دیگر سامان نہیں خرید سکیں گی۔

ان کمپنیوں میں بائیو ٹیک کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام چینی کمپنیوں کی جانب سے یغور اور دیگر مسلم اقلیتوں سے جبری مزدوری کرانے کے الزامات سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

سی این این نے آسٹریلین اسٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ کی گزشتہ ماہ شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ کن امریکی کمپنیوں کو چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے سے روکا گیا ہے۔

تاہم جن چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں وہ کمپنیاں بھی شامل ہیں جن کے ساتھ ایپل اور کلوین اینڈ نائیک جیسی بڑی امریکی کمپنیاں کام کرتی ہیں۔

آسٹریلوی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق یغور اور دیگر مسلمان اقلیتوں سے جبری مشقت لینے کے اعداد و شمار جمع کرنا کٹھن کام ہے تاہم محتاط اندازے کے تحت صرف ٹیکنالوجی کے 83 معروف عالمی برانڈز میں مسلم اقلیتوں کو بیگار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب امریکا نے چینی کمپنیوں پر سنکیانگ میں ہونے والے مظالم کے تناظر میں پابندیاں عائد کی ہوں بلکہ گزشتہ برس اکتوبر میں 28 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں جبکہ چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی تناو میں دو ماہ میں شدت آئی ہے۔

یغور مسلمان کون ہیں؟

یغور مسلمان نسلی طور پر ترکی النسل ہیں جو چین کے مغربی علاقے میں آباد ہیں جہاں ان کی تعداد تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ ہے۔ یہ چین کے صوبے سنکیانگ کی کل آبادی کا 45 فیصد ہیں۔ آج دنیا میں تقریباً 24 ممالک ہیں جہاں یغور مسلمان رہتے ہیں، جو چین سے باہر ہونے کے باعث نسبتاً زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاک افراد کی…

3 ہفتے
لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار…

اقوام متحدہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل…

3 ہفتے
شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار کئے، اقوام متحدہ

کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی…

پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ…

3 ہفتے
کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائیگی

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے