بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

امریکا نے افغان حکومت کی 1 ارب ڈالر امداد کم کردی

Iqra Khan Iqra Khan
48 Views 0 2 ہفتے
امریکا نے افغان حکومت کی 1 ارب ڈالر امداد کم کردی
UPI
Posted at 24 مارچ-2020

امریکا نے افغانستان میں صدر اشرف غنی اور حریف رہنما عبداللہ عبداللہ کے درمیان حکومت سازی میں عدم اتفاق اور امن معاہدے کی پاسداری میں تاخیر پر کابل حکومت کیلئے مختص امدادی رقم میں سے ایک ارب ڈالر کی کمی کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے اور صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے دونوں رہنماوں کے درمیان متوازی حکومت کی تشکیل اور سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔

ملاقات کے دوران صدر اشرف غنی اور حریف رہنما عبداللہ عبداللہ نے مشترکہ حکومت سازی سے معذرت کرلی اور دونوں رہنما کسی ایک نکتے پر متفق نہیں ہوسکے، امریکا کی دونوں رہنماوں کو امداد بند کرنے کی دھمکی بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ افغان قائدین کا رویہ مایوس کن ہے، امن کی بحالی کیلئے ہزاروں اہلکاروں نے اپنی جان کے نذارانے پیش کئے لیکن افغان قائدین کی غیر سنجیدگی سے یہ قربانیاں رائیگاں جائیں گی اور اس طرح امریکا اور افغانستان کے تعلقات کو بھی نقصان پہنچے گا۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو کابل سے دوحہ پہنچے جہاں انہوں نے افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا برادر سے بھی ملاقات کی اور افانستان میں امن معاہدے کی پاسداری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

مائیک پومپیو کے دورے کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ افغان قائدین کی غیر سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے امریکا نے افغانستان کیلئے امدادی رقم میں سے ایک ارب ڈالر کی کٹوتی کا فیصلہ کیا اور اگر افغان قائدین نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو امداد مکمل طور پر بھی بند کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں سیاسی بحران کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے صدارتی انتخاب میں اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ہی دن الگ الگ تقریب میں صدارتی حلف اٹھایا تھا۔

یاد رہے کہ 29 فروری کو امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں امن معاہدہ پایا تھا تاہم افغان صدر نے انٹرا افغان مذاکرات سے مشروط کرتے ہوئے طالبان اسیروں کی رہائی کو ملتوی کردیا تھا جبکہ طالبان بھی افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی جانب سے کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے…

29 منٹ
کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اٹلی سے امداد میں آنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچنے…

19 گھنٹے
چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

1 دن
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے…

2 دن
امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

5 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے