بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

امریکی صدرکا طالبان رہنما ملا برادر سے ٹیلیفون پر رابطہ

Iqra Khan Iqra Khan
66 Views 0 4 ہفتے
امریکی صدرکا طالبان رہنما ملا برادر سے ٹیلیفون پر رابطہ
ONLINEINDUS
Posted at 4 مارچ-2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان رہنما ملا برادر اخوند کو ٹیلیفون کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں سب سے پہلے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹ میں بتایا اور اس کےبعد امریکی صدر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ امریکا کے صدر نے امارات اسلامی کے سیاسی نائب ملا عبدالغنی برادر سے فون پر بات کی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کےمطابق امریکی صدر اور طالبان رہنما کے درمیان 35 منٹ گفتگو ہوئی۔ گفتگو کے دوران ملا برادر نے کہا کہ معاہدے پر جلد عمل ہونا ہمارا حق ہے۔ اس سے افغانستان میں امن قائم ہو گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ امریکی صدر نے کہا کہ جلد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو افغان صدر اشرف غنی سے بات کرنے کا کہیں گے تاکہ انٹرا افغان مذاکرات میں موجود رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ طالبان رہنما سے مفید گفتگو ہوئی۔ افغان امن مذاکرات پر بھی بات کی گئی اور افغانستان میں عدم تشدد پر اتفاق کیا گیا۔ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں اور میں ملا بردار کے ساتھ ہوں۔

امن معاہدے کے تحت کتنے قیدیوں کا تبادلہ ہو گا؟

واضح رہے کہ 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جبکہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

تاریخی امن معاہدے کے مطابق 5000 طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان کے زیر حراست ایک ہزار قیدیوں کو 10 مارچ تک رہا کیا جائے گا لیکن افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

طالبان کا انٹراافغان مذاکرات سے انکار

بعد ازاں افغان صدر کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار پر طالبان نے انٹراافغان مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔  طالبان نے 6 رکنی مذاکراتی وفد سے ملاقات نہیں کی اور کہا کہ ملاقات صرف قیدیوں کی رہائی سے متعلق بااختیار افراد سے ہی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق 10 ہزار طالبان افغانستان میں قید ہیں۔

افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا وعدہ نہیں کیا

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا وعدہ نہیں کیا، جیسا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے میں کہا گیا ہے قیدیوں کی یہ رہائی مزاکرات کی شرط نہیں ہو سکتی لیکن مذاکرات کا حصہ ضرور ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیدی کی رہائی امریکا کے اختیار میں نہیں ہے بلکہ افغان حکومت کے اختیار میں ہے۔

متعلقہ خبریں

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

3 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے آئندہ 2 ہفتے کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی شریوں کیلئے…

23 منٹ
آئندہ 2 ہفتے امریکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

بھارت میں ملیر کوٹلہ کے گوردوارہ صاحب ہا دا ناارا کے حکام روزانہ ایک ہزار کے قریب ضرورت…

19 گھنٹے
گوردوارے میں مدرسہ کے طلبا کیلئے کھانا

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

5 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

3 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے