بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2020

امریکا کا چین کو قونصل خانہ 72 گھنٹے میں بند کرنے کا حکم

Iqra Khan Iqra Khan
51 Views 0 1 مہینہ
امریکا کا چین کو قونصل خانہ 72 گھنٹے میں بند کرنے کا حکم
Sputnik News
Posted at 22 جولائی-2020

امریکا نے چین کو ہیوسٹن میں موجود قونصل خانہ 72 گھنٹے میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیوسٹن میں موجود چینی قونصل خانے کی بندش کے احکامات امریکی تحقیقات اور نجی معلومات کے تحفظ کیلئے دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب چین نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کی بندش کے امریکی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے یک طرفہ سیاسی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کی بندش بین الاقوامی قوانین، بنیادی اصولوں اور امریکا چین قونصلر معاہدے سے متعلق شقوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام امریکا چین تعلقات خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے، امریکی غلطیاں درست نہ ہوئیں تو چین ضروری اور مناسب جواب دے گا۔

خیال رہے امریکا اور چین کے درمیان حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات اور ہانگ کانگ کے معاملے پر تناو میں اضافہ ہوا ہے۔

حال ہی میں امریکا کے محکمہ انصاف نے چین کے دو شہریوں پر امریکا اور دیگر ممالک میں سیکڑوں کمپنیوں کی کورونا ویکسین پر ریسرچ اور مواد چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکا میں دونوں چینی باشندوں پر کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق مواد چوری کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان ڈیمرز کا کہنا ہے کہ 34 سالہ لی شیاوویو اور 33 سالہ ڈونگ جیاژی نے امریکا، چین اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاک افراد کی…

3 ہفتے
لبنان میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 ہو گئی

شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار…

اقوام متحدہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل…

3 ہفتے
شمالی کوریا نے ہدف کو بآسانی تباہ کرنے والے جوہری آلات تیار کئے، اقوام متحدہ

کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی…

پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ…

3 ہفتے
کشمیر سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائیگی

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے