بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

امریکا کا بغداد پر ایک اور فضائی حملہ

Iqra Khan Iqra Khan
80 Views 0 2 مہینے
امریکا کا بغداد پر ایک اور فضائی حملہ
the new york times
Posted at 4 جنوری-2020

بغداد میں ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا نے بغدادا پر ایک اور حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے بغدادا میں ایک اور فضائی حملہ کیا ہے جس میں 2 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 6 افراد جاں بحق ہو گئی۔

عراقی حکام کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کئے گئے حملے میں داعش کے خلاف سرگرم تنظیم الحشدا لشعبي کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب الحشد الشعبی کے حکام نے حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حملے میں تنظیم کے طبی عملےکو نشانہ بنایا گیا، پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی امریکی فوجیوں اور سفارتکاروں کے قتل کی پلاننگ کر رہے تھے۔ جو بھی ہمارے شہریوں کیلئے خطرہ ہو گا اس کا خاتمہ کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی نئی دہلی سے لندن تک معصوم لوگوں کو مارنےمیں شامل تھے ، ہمارا ایکشن جنگ شروع کرنے کیلئے نہیں تھا جبکہ ہم نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایکشن لیا۔

امریکا مزید 3 ہزار 500 فوجی مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے اور دستے کویت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے بغداد میں فضائی حملہ کر کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا تھا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے اس عمل سے دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کےبعد دوسری طاقتور شخصیت تھے گزشتہ روز ایران کی جانب سے ان کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

4 گھنٹے
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

3 گھنٹے
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

نئی دہلی فسادات میں 20 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کی فوج بلانے کی…

بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں 20 افراد ہلاک…

1 گھنٹہ
نئی دہلی فسادات میں 20 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کی فوج بلانے کی درخواست

نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کاجامع مسجد پر دھاوا

نئی دہلی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اشوک نگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد پر دھاوا…

14 گھنٹے
نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کاجامع مسجد پر دھاوا

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

4 گھنٹے
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

4 گھنٹے
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

3 گھنٹے
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

3 گھنٹے
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے