بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے تک جنگ بندی پر اتفاق

Iqra Khan Iqra Khan
57 Views 0 2 مہینے
امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے تک جنگ بندی پر اتفاق
TRT World, CNN
Posted at 14 فروری-2020

امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے کیلئے پرتشدد حملوں اور کارروائیوں کو روکنے کا معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور طالبان نے ایک ہفتے تک ایک دوسرے پر پرتشدد کارروائیوں سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ طالبان سے امن مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، ابھی امن معاہدہ نہیں ہوا اور مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگے بڑھنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خونریزی میں نمایاں کمی ہو گی جو صرف کاغذی کارروائی نہیں ہو گی بلکہ حقیقت میں بھی اس کے اثرات سامنے آئیں گے۔ اگر خونریزی میں کمی کا یہ ہدف حاصل ہوگیا اور اس میں کچھ عرصے کیلئے استحکام پیدا ہو گیا تو اس معاملے پر سنجیدہ بات چیت شروع کرسکیں گے۔

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ایک ہفتے تک جزوی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جس پر آج سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات میں جلد حتمی نتائج تک پہنچنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے 7 اکتوبر 2001 کو افغانستان پر حملہ کیا تھا جس میں لاکھوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اٹلی سے امداد میں آنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچنے…

6 گھنٹے
چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

14 گھنٹے
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے…

1 دن
امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل کردیا

کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو…

2 دن
برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید خراب، آئی سی یو منتقل کردیا

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

2 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

3 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

4 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

4 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے