بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی

Iqra Khan Iqra Khan
94 Views 0 1 مہینہ
متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی
islamtimes
Posted at 27 مئی-2020

چینی فوج نے متنازع علاقے میں داخل ہونے پر بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی۔ بھارت نے چین کے خلاف بھی محاز آرائی ترک نہ کی لیکن کرارا جواب ملتے ہی مذاکرات کی کوشش شروع کر دی۔

مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئیں جبکہ سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

چینی فوج نے متنازع علاقے میں گشت کرنے والے بھارتی فوجیوں کے مکے مار مار کر منہ سجا دیئے۔ بھارت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ فوجیوں کو پکڑنے کی خبریں منظر عام پر آنے سے قومی مفاد مجروح ہو رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی لداخ کی سرحد پر چین نے گشت پر مامور ہمارے اہلکاروں کو نہیں پکڑا ہے۔ مشرقی لداخ کی سرحد پر بھارت چین تناو برقرار ہے اور مذاکرات کے باوجود کشیدگی کم نہیں کی جا سکی۔

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم پر چینی فوج نے منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوزیشن مضبوط کر لی ہے، چینی فوج نے مشرقی لداخ میں 100 خیمے نصب کر لئے جس پر جارحیت میں پہل کرنے والے بھارت نے خوب واویلا کیا۔

دوسری طرف بھارت نے پنگونگ جھیل اور دمچوک علاقے میں فوجیوں کی تعداد بڑھانا شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی اہلکار مشرقی لداخ کے علاقے میں 5 مئی کو چینی فوج سے جھڑپیں کر چکے ہیں۔

چینی فوج نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے درجنوں بھارتی اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا، بھارتی میڈیا نے لکھا ہے کہ 2 روزہ جھڑپوں کے نتیجے میں بھارتی فوج کو پیچھے ہٹنا پڑا تھا، شمالی سکم میں 9 مئی کو محازکھولنے پر بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔

متعلقہ خبریں

آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز…

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں…

4 گھنٹے
آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز ادا کی جائے گی

چینی برانڈ نے جائے نماز بطور قالین فروخت کرنے پر معافی مانگ…

چین کی معروف برانڈ شین نے حال ہی میں جائے نماز کو بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے کا…

20 گھنٹے
چینی برانڈ نے جائے نماز بطور قالین فروخت کرنے پر معافی مانگ لی

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ جلا دیا گیا

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے آبائی ملک میں لگایا گیا ان کا مجسمہ جلادیا گیا ہے۔ برطانوی…

2 دن
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ جلا دیا گیا

امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کیلئے اقوام متحدہ کو نوٹس…

امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دستبردار ہونے کیلئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو…

3 دن
امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کیلئے اقوام متحدہ کو نوٹس بھیج دیا

تازہ ترین

پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات…

4 گھنٹے
پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کی تفصیلات جاری

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔…

4 گھنٹے
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز…

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں…

4 گھنٹے
آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل، 86 سال بعد دوبارہ نماز ادا کی جائے گی

علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

وفاقی وزیر علی زیدی نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری…

3 گھنٹے
علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے