بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

کورونا کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کی انوکھی تجویز مذاق بن گئی

Iqra Khan Iqra Khan
50 Views 0 1 مہینہ
کورونا کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کی انوکھی تجویز مذاق بن گئی
Daily Qudrat
Posted at 24 اپریل-2020

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے اور ہر ملک اپنے مطابق اس کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے بارے میں ماہر ڈاکٹرز اور سائسندانوں سے بھی مشورے کئے جا رہے ہیں۔ ایسا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے رائے پیش کی جس پر ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں روزانہ کی بریفنگ دیتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو جراثیم کش دوا لگانے کی تجویز پیش کردی۔

وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس پر گرمی اور سورج کی روشنی کے اثر سے متعلق حکومتی محققین کے کام کے حوالے سے گفتگو کی جارہی تھی۔

محققین نے کہا کہ وائرس زیادہ گرم اور نمی والے ماحول میں دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا اور یہ سورج کی شعاعوں سے جلد مر جاتا ہے۔ جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بریفنگ کے دوران کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے جسم میں کسی طرح روشنی داخل کرنے کا مشورہ دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر اس طرح سے وائرس جلد مر سکتا ہے تو کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے ہم جسم میں جراثیم کش انجیکشن لگا سکیں؟، اس حوالے سے تحقیق کرنا دلچسپ ہوگا۔

امریکی صدر کی جسم میں روشنی داخل کرنے اور جراثیم کش کا انجیکشن لگانے کی تجویز کے بعد ان کا مذاق بن کررہ گیا اور ڈاکٹرز اور وبائی امراض کے ماہرین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیاجا رہا ہے۔

ڈاکٹر یوجین گو کی لیبارٹری میں کورونا سے متعلق تحقیق کی جارہی ہے اور ان کا ٹرمپ کی تجویز پر کہنا تھا کہ ٹرمپ بالکل غلط اورغیر ذمہ دار ہیں، اگر آپ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں تو وائرس آپ کے خلیوں کے اندر ہے اور اسے مارنے کیلئے اگر کسی جراثیم کش کا استعمال کیا جائے گا تو کورونا وائرس کے ساتھ آپ خود بھی مر جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ملیریا کی دوا جبکہ وائرس سے بچنے کیلئے ماسک کی جگہ اسکارف پہننےکی بھی تجویز دی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 85 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 27 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 91ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 7 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

امریکی فسادات، فوج کی تعیناتی پر موجودہ و سابق آرمی جنرلز کی…

سیاہ فام شہری کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر موجودہ سابق امریکی…

15 گھنٹے
امریکی فسدات، فوج کی تعیناتی پر موجودہ و سابق آرمی جنرلز کی ٹرمپ پرتنقید

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، 37 بچے زخمی ہو…

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے…

2 دن
اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، متعدد بچے زخمی

بھارت اور آسٹریلیا اب ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کریں گے

بھارت اور آسٹریلیا نے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے…

2 دن
بھارت اور آسٹریلیا اب ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کریں گے

سعودی حکومت 2 سال تک نجی اداروں کے ملازمین کو نصف تنخواہ…

سعودی عرب میں معیشت کے استحکام اور کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے نجی اداروں کے ملازمین…

3 دن
سعودی حکومت 2 سال تک نجی اداروں کے ملازمین کو نصف تنخواہ دے گی

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

11 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

12 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

13 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

13 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے