بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

Iqra Khan Iqra Khan
58 Views 0 1 مہینہ
ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
thehill
Posted at 23 اپریل-2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو امریکی بحری جہازوں کو خوفزدہ کرنے کی صورت میں ایرانی بوٹس تباہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہےکہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ کردیا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں ایرانی بوٹس کی جانب سے امریکی بحری جہازوں کو دھمکانے کے حوالے سے کسی واقعے کا ذکر نہیں کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی بحری جہازوں کے قریب آئیں تو امریکی نیوی انہیں تباہ کردے گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوان امریکی صدر نے مزید کہا تھاکہ اب ہم اسی پر برقرار نہیں رہیں گے اگر ایرانی ہماری شپس، کریو ممبران اور سیلرز کو خطرات میں ڈالیں گے تو میں انہیں یہ نہیں کرنے دوں گا اور ہم انہیں پانی سے باہر اٹھا کر پھینک دیں گے۔

دوسری جانب پینٹاگون کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان کا مطلب تہران کیلئے ایک وارننگ ہے مگر امریکی افواج اپنے دفاع کے حق کے استعمال کی پابند ہیں۔

امریکی نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو اہم وارننگ جاری کی ہے اور وہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ہمارے تمام جہاز اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

امریکی صدر کے بیان پر ایرانی فوج کے ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکا کو اپنی افواج کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے پر توجہ دینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

امریکی فسادات، فوج کی تعیناتی پر موجودہ و سابق آرمی جنرلز کی…

سیاہ فام شہری کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر موجودہ سابق امریکی…

31 منٹ
امریکی فسدات، فوج کی تعیناتی پر موجودہ و سابق آرمی جنرلز کی ٹرمپ پرتنقید

اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، 37 بچے زخمی ہو…

چین میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے…

23 گھنٹے
اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کا چاقو سے حملہ، متعدد بچے زخمی

بھارت اور آسٹریلیا اب ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کریں گے

بھارت اور آسٹریلیا نے ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے…

1 دن
بھارت اور آسٹریلیا اب ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کریں گے

سعودی حکومت 2 سال تک نجی اداروں کے ملازمین کو نصف تنخواہ…

سعودی عرب میں معیشت کے استحکام اور کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے نجی اداروں کے ملازمین…

2 دن
سعودی حکومت 2 سال تک نجی اداروں کے ملازمین کو نصف تنخواہ دے گی

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

5 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

4 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

3 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

3 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے