بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

ٹرمپ کی افغان امن عمل میں گڑبڑ کی صورت میں کیا کرنے کی دھمکی؟

Tariq Tariq
42 Views 0 1 مہینہ
ٹرمپ کی افغان امن عمل میں گڑبڑ کی صورت میں کیا کرنے کی دھمکی؟
Geo
Posted at 1 مارچ-2020

نیویارک۔ امریکہ اور افغان طالبان کے امن معاہدہ کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور اسے خطے میں امن کی جانب بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان انہوں نے کہا کہ طالبان رہنماؤں سے جلد ملاقات کروں گا۔ افغانستان سے جلد فوجیں واپس بلانا شروع کر دیں گے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے خبردار بھی کیا کہ اگر معاہدے میں بری چیزیں ہوئیں تو افغانستان میں اتنی بڑی فوج واپس لیکر جائیں گے جو پہلے کسی نے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی لیکن امید ہے کہ ایسی نوبت نہیں آئے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ طالبان رہنماؤں سے جلد ملاقات کروں گا

یو این او سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی امریکہ اور افغان طالبان امن معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن معاہدے کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان 18 سالہ طویل جنگ کے خاتمے کیلئے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ دوحہ امن معاہدے کی رو سے افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا 14 ماہ کے دوران ہو گا۔ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہو گی کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دی جائے گی۔

پچھلے سال کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ کی افغان طالبان رہنماؤں سے عین ایک روز قبل افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے باہر بم دھماکے میں دس افراد کی ہلاکت کو جواز بنا کر معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیاتھا۔ اب افغانستان میں صدارتی انتخابات مکمل ہونے کے بعد ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی گئی جس پر کل دستخط ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی جانب سے کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے…

13 منٹ
کورونا سے عالمی معیشت کو 5000 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اٹلی سے امداد میں آنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچنے…

19 گھنٹے
چین کی عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچنے کی تردید

چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 11 ہفتے کے لاک ڈاون کے…

1 دن
چینی شہر ووہان میں 76 روزہ لاک ڈاون کے بعد کھول دیا گیا

امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کلوروکوین نہ بھیجنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے…

2 دن
امریکی صدر کی بھارت کو دھمکی

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

4 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

3 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے